بھٹکل میں ضلعی انچارج وزیر دیش پانڈے کی آمد؛ آتی کرم کے معاملے پر محکمہ جنگلات کے آفسر کو لیا آڑے ہاتھ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th January 2019, 10:17 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28/جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل میں آتی کرم زمینات پر تعمیر پرانے مکانوں کی درستگی کرنے نہ دینے  اور غریب لوگوں کو ہراساں کئے جانے کی شکایت پر ضلع اُترکنڑا کے انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے نے  محکمہ جنگلات کے آفسر کو آڑے ہاتھ لیا اور  سوال کیا کہ غریب لوگ سالہاسال سے آتی کرم زمینات پر رہتے آرہے ہیں انہیں  گھر کی مرمت کی ضرورت پیش آنے پر  کیوں ستایا جارہا ہے ؟  واردات آج پیر کو بھٹکل سرکیوٹ ہاوس میں پیش آئی جب  آتی کرم ہوراٹا سمیتی (آتی کرم جدوجہد  کمیٹی) کے رکن محمد رضوان نے  وزیر موصوف کو واقعے سے آگاہ کرایا۔ اس موقع پر  سماجی اداروں کے ذمہ داران نے بھی وزیر کو بتایا کہ بارش کے موسم میں لوگ اپنے مکان کی چھت کو درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو محکمہ جنگلات کے اہلکار وہاں آجاتے ہیں اور کام کو روک کر گھروالوں کو ہراساں کرتے ہیں۔ اس بات پر گرم دیش پانڈے نے  ڈسٹرکٹ فوریسٹ آفسر (ڈی ایف او) مسٹر وسنت ریڈی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں حکم دیا کہ وہ اپنے اہلکاروں کی خبر لیں ۔

بعد میں  انہوں نے موقع پر موجود آر ایف او شنکر گوڈا کو اپنے قریب بلاکر پوچھا کہ آپ بھی  مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں آپ کو غریب عوام کے مسائل ہم لیڈران سے زیادہ معلوم ہونے چاہئے، پھر بھی آپ لوگ غریب لوگوں کو کیوں تنگ کرتے ہو ؟ دیش پانڈے نے آر ایف او کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے سوال کیا کہ  غریب لوگ جب اپنے مکان کی درستگی کرتے ہیں تو اس سے آپ لوگوں کو کیا پریشانی ہے ؟ انہوں نے آر ایف او کو متنبہ کیا کہ اُنہیں اس طرح کی شکایت آئندہ نہیں آنی چاہئے۔

اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے ایک وفد نے بھی وزیرموصوف سے ملاقات کی اور بھٹکل حلقہ کےعوام کے ساتھ ایک نشست منعقد کرنے  اور عوام الناس کے مسائل کی طرف توجہ دینے وقت  نکالنے کی اپیل کی۔ دیش پانڈے نے بتایا کہ عوام کے مسائل سننے اور اُنہیں حل کرنے کی طرف توجہ دینے وہ ہمیشہ تیار ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ کوئی مناسب وقت دیکھ کر  آپ لوگوں کے ساتھ ایک  نشست رکھیں گے۔

بھٹکل آمد کو دیکھتے ہوئے بعض اداروں کےذمہ داران نے اپنے اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے میمورنڈم دے کر مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔ دیش پانڈے کے ساتھ اُترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا،  جے ڈی نائک، ضلع پنچایت ممبرس پشپا نائک، سندھو بھاسکر نائک، شری پد کامتھ، اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، چندر شیکھر گوڈا، ویٹھل نائک، سنتوش نائک، قومی سماجی ادارہ کےذمہ داران عنایت اللہ شاہ بندری، الطاف کھروری، مولوی یاسر برماور ندوی، کے ایم اشفاق، عبدالرقیب ایم جے ندوی،  ڈی ایف صدیق،  ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم ، جالی پنچایت رکن عبدالرحیم و دیگر کافی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...