یوپی راجیہ سبھا انتخابات: مایاوتی نے اکھلیش یادو سے مانگا رٹرن گفٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 11:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی22 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا ضمنی انتخاب میں ایس پی امیدوار کو حمایت دے کر بڑی جیت دلانے والی بی ایس پی چیف مایاوتی نے اب اکھلیش سے ’واپسی گفٹ‘یقینی بنانے کو کہا ہے۔ واضح ہو کہ گورکھپور اور پھول پور لوک سبھا ضمنی انتخاب میں بی ایس پی نے ایس پی کا ساتھ دیا تھا۔ ابھی بی ایس پی نے اپنے راجیہ سبھا امیدوار کے لئے پختہ حمایت چاہتی ہیں۔ اکھلیش سے ایس پی کے 10 ممبران اسمبلی کو الاٹ کرنے کو کہا ہے۔سیاسی لحاظ سے ملک کے سب سے اہم ریاست اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کو چھوڑ کر کوئی بھی اپوزیشن پارٹی اپنے بل بوتے ایک بھی راجیہ سبھا سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ بی ایس پی نے حال میں گورکھپور اور پھول پور لوک سبھا ضمنی انتخاب میں تعاون دے کر ایس پی کی جیت میں اہم کردار نبھایا ہے۔ ابھی قرض ادا کرنے کی باری ایس پی کی ہے ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق قریب 25 سال کے بعد ایسا پہلا موقع ہے جب بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ایس پی کے تئیں نرم رخ اپنایا ہے یہ آگے بھی جاری رہے گا، اس کا سارا دارومدار راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج پر ہے۔ یہ انتخابات آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد کی امکانات پر فیصلہ کن اثر ڈالے گا۔ اتر پردیش میں راجیہ سبھا میں ایک امیدوار کو جتانے کیلئے 37 اراکین اسمبلی کی حمایت ضرورت ہوتی ہے ۔ ریاست کی 403 رکن میں سے ایس پی کے پاس 47 ارکان ہیں۔ اس کے پاس اپنے امیدوار جیا بچن کو الیکشن جتانے کے بعد بھی تکنیکی طور پر 10 ووٹ بچ جائیں گے۔ بی ایس پی کے پاس 19 ووٹ ہیں جبکہ کانگریس کے پاس سات اور راشٹریہ لوک دل کے قریب ایک ووٹ ہے۔ ایسے میں ان جماعتوں کا اتحاد ہی دسویں رکن کو راجیہ سبھا بھیج سکتا ہے، مگر ذرا سی بھی خرابی سارا حساب بگاڑ سکتی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے بدھ کی رات اپنے ممبران اسمبلی کو خصوصی ڈنر پر بلایا تھا اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی آج اپنے ممبران اسمبلی کو رات کے کھانے پر مدعو کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر نریش اگروال کے بی جے پی میں جانے کے بعد ان کے ایس پی ممبر اسمبلی بیٹے نتن اگروال کے بھی بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کا غالب امکان ہے لیکن سماج وادی پارٹی کے لئے راحت کی بات رہی کہ کل ہوئے ممبران اسمبلی کے خصوصی ڈنر میں پارٹی صدر اکھلیش یادو کے چچا اور کبھی حریفوں رہے شیو پال یادو اور آزاد ممبر اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا نے شرکت کی۔ دونوں نے سماج وادی پارٹی کا ساتھ دینے کی بات بھی کہی ہے۔کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات میں بی ایس پی امیدوار کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ معلوم ہو کہ سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ارکان نریش اگروال،درشن سنگھ یادو، نریش چندر اگروال، جیا بچن، چودھری منور سلیم اور آلوک تیواری، بی جے پی کے ونے کٹیار اور کانگریس کے پرمود تیواری کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ منوہر پاریکر اور مایاوتی کی سیٹ بھی خالی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...