اتر پردیش کے دولوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 10:27 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا علاقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر آہستہ آہستہ تمام بڑی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ امیٹھی میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے دورہ اور آگرہ میں ہونے والے سماج وادی پارٹی کی کانفرنس کو اس کے تحت دیکھا جا رہا ہے۔ ویسے ابھی ان دونوں لوک سبھا نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن نے ابھی تک ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے ؛لیکن پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ ان سیٹوں میں سے گورکھپور کی سیٹ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور پھول پور سیٹ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے اترپردیش قانون ساز کونسل میں شامل ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے دونوں لوک سبھا سیٹوں میں کافی فرق ہے؛ کیونکہ گورکھپور نشست بی جے پی کا مضبوط گڑھ مانی جاتی ہے اور1991 سے یہ سیٹ پارٹی کے پاس رہی ہے ۔ جبکہ پھول پور سیٹ سال 2014 کے انتخابات میں بی جے پی پہلی بار جیتی تھی اور معروف سابق بسپا لیڈر عتیق احمد اسی پھول پور سیٹ سے ممبر پارلیامنٹ بن کر دہلی کا سفر کیا تھا ۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی اچھی کارکردگی کا دعوی کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی ترجمان منیش شکلا نے دعوی کیا کہ پارٹی دونوں ضمنی انتخاب آسانی سے جیت درج کرے گی ۔ غور طلب ہے کہ 2014 کے انتخابات میں پھول پور میں کیشو پرساد موریہ نے اپنے نزدیکی ایس پی امیدوار کو تین لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی وہیں گورکھپور میں آدتیہ ناتھ نے اپنے نزدیکی ایس پی امیدوار کو تین لاکھ 12 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔ گزشتہ ہفتے بی جے پی کے اہم رہنماؤں نے نہرو گاندھی خاندان کی وراثت پر سوال اٹھایا تھا اور پارٹی صدر امت شاہ نے راہل گاندھی کے ذریعہ امیٹھی میں لوک سبھا حلقہ میں کئے گئے ترقیاتی کاموں پر سوالیہ نشان لگایا تھا ۔ امیت شاہ کے علاوہ اسمرتی ایرانی مسلسل راہل گاندھی پر تنقید بیجا کر ہے ہیں تاکہ گجرات انتخابات سے قبل کانگریس کی ’ حد بندی ‘ کی جائے تاہم راہل گاندھی ان کو خاطر لائے بغیر اپنے لب و لہجہ میں بی جے پی کو شکست خوردہ کئے ہوئے ہیں۔پچھلی بار ان دونوں سیٹوں گورکھپور اور پھولپور میں دوسرے نمبر پر رہنے والی سماجوادی پارٹی جو کانگریس کی اتحادی پارٹی ہے ان دونوں سیٹوں پر ضمنی انتخابات لڑنے کا من بنا رہی ہے ۔سماج وادی پارٹی کے ترجمان ہلال احمد نے کہا کہ ہم یقیناًلوک سبھا ضمنی انتخاب لڑ یں گے اور اس سمت میں پارٹی اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے گزشتہ ہفتے آگرہ کانفرنس میں کہا تھا کہ دونوں ضمنی انتخاب پارٹی کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔ اگر ان کے نتائج ہمارے حق میں آتے ہیں تو یہ لوک سبھا کے 2019 انتخابات کے لیے ایک اچھا پیغام ہو گا۔ اور 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بھی پارٹی کے لئے مثبت پیغام جائے گا ۔ پردیش کی ایک اور بڑی پارٹی بہوجن سماج پارٹی کی طرف سے کوئی ایسا اشارہ ابھی تک نہیں ملا ہے کہ وہ ان ضمنی انتخابات میں میدان میں اترے گی یا نہیں۔ پارٹی کے ایک اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ویسے تو مایاوتی کی پارٹی ضمنی انتخابات سے دور ہی رہتی ہے لیکن اس بار منظر مختلف ہے اور اس تعلق سے کچھ کہا جانا قبل از وقت ہوگا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...