اتر پردیش بلدیاتی انتخابات میں EVM کی دھاندلی؛ بیلٹ پیپرکے نظام کو دوبارہ لاگو کرنے ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2017, 8:05 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کالی کٹ 3/ڈسمبر ( پریس ریلیز/ایس اونیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اے سعید نے اپنے اخباری اعلامیہ میں EVM ووٹنگ نظام کے تعلق سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد EVM ووٹنگ مشین کے تعلق سے واضح طور پر اس حقیقت کا پتہ چل چکا ہے کہ کس طرح EVM کا استعمال ناقابل اعتماد ہے۔ بی جے پی اس جگہ ہی کامیاب ہوئی ہے جہاں EVM کا استعمال کیا گیا ہے اور جن جگہوں میں بیلیٹ پیپر کے نظام کا استعمال کیا گیا ہے وہاں بی جے پی بری طرح ہاری ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی سمیت دیگر کئی سیاسی پارٹیاں ایک عرصہ سے EVMکے خلاف اعتراضات اور شکایات درج کرتی رہی ہیں  اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ EVMکو ترک کرکے بیلٹ پیپر سسٹم سے انتخابات کروائے۔ سیاسی پارٹیوں اور عوام کے مسلسل اعتراضات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اتر پردیش میں EVM کا استعمال کیا ہے جس سے یہ بات صاف ثابت ہوچکی ہے کہ EVM نظام قابل اعتماد نہیں ہے اوراس میں دھاندلی اور دھوکہ دہی کرنے کے صد فیصد امکانات موجود ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اپنی غفلت اور منافقت پر فوری طور پر ملک کے عوام کے سامنے معافی مانگے۔  اے سعید نے اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی دیگر پارٹیوں نے الیکشن کمیشن سے کئی مرتبہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابات میں EVM نظام کو ترک کر بیلٹ پیپر نظام کا استعمال کرے۔ تمام ترقی یافتہ ملک نے بھی EVMکے غلط استعمال ، دھاندلیوں اور ہیکنگ کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے EVMکا استعمال ترک کردیا ہے۔ ہمارے سامنے کئی ایسی مثالیں موجود ہیں  جب بھی ووٹر کسی دوسرے پارٹیوں کے نشان پر بٹن دباتا ہے تو بی جے پی کے کمل نشان کا لائٹ سلگتا ہے اور بی جے پی کو ووٹ چلا جاتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں خو د ریاستی الیکشن کمشنر کے سامنے EVM میں اس طرح ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان تمام خرابیوں اور ثبوت کے باوجود الیکشن کمیشن نے EVM کا استعمال کیا ہے جو ناقابل معافی عمل ہے۔ اتر پردیش کے نتائج کے بعد یہ بات کھل کرسامنے آگئی ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی کٹھ پتلی ہے اور دھاندلیوں میں برابرکی شریک ہے۔  اے سعید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی انتخابات میں دھاندلیوں کے ذریعے جمہوریت کا خاتمہ کررہی ہے اور الیکشن کمیشن بھی اس سازش اور مجرمانہ کارروائیوں میں برابر کی شریک ہے جو ملک کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو اس طرح کی دھوکہ دہی کے لیے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...