بی جے پی سے ناراض یوگی کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے پسماندہ طبقے کی وزارت چھوڑی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2019, 12:03 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،14فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے یوپی کی سیاست نئی کروٹ لینے لگی ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے بی جے پی کو مسلسل الٹی میٹم دینے والے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اور یوگی حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کہا کہ وہ پسماندہ طبقے بہبود محکمہ کا چارج چھوڑ رہے ہیں۔ ان کے اس خط کے بعد یہ بحث ہونے لگی ہے کہ جلد ہی راج بھر اپنا کابینہ وزیر کا عہدہ اور بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر سکتے ہیں۔سہیل دیو ہندوستانی سماج پارٹی کے صدر ریاستی حکومت میں کابینہ وزیر ہیں۔

ان کے پاس پسماندہ طبقے بہبود اور معذور بااختیار محکمہ تھا۔ جمعرات کو انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔راج بھر نے اپنے خط میں لکھاکہ حکومت کے قیام کے بعد مجھے معذور بااختیار محکمے کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقے بہبود محکمہ کا بھی چارج سونپا گیا، حکومت کی طرف سے پچھڑے طبقے کے طلبا و طالبات کی اسکالر شپ، فیس آفسیٹ ضروری طور پر نہ کئے جانے اور پسماندہ ذاتوں کے 27 فیصد ریزرویشن کے کوٹے کی تقسیم سماجی انصاف کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نہ کئے جانے سے پسماندہ ذات کے لوگوں میں غصہ ہے۔

ناراضگی ظاہر کرنے کے بعد انہوں نے خط میں آگے لکھاکہ آگے بھی آگاہ کرانا ہے کہ پسماندہ طبقہ کمیشن کی کمیٹی میں میری طرف سے تجویز کردہ ناموں میں سے ایک بھی نام شامل نہیں کیا گیا، مجھ سے پچھڑے طبقے کے لوگوں کو بہت توقعات ہیں، لیکن حکومت کی پسماندہ طبقے کے لوگوں کے مفادات کی مسلسل نظر انداز کی وجہ سے میں انہیں ان کا حق نہیں دلا پا رہا ہوں، پسماندہ طبقے کے لوگوں کے ساتھ ہو رہے امتیاز اور نظر انداز کو لے کر پسماندہ طبقے بہبود محکمہ کا چارج آپ کو سونپ رہا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...