اتر پردیش میں بڑا حادثہ، ٹرک کی زد میں آکر پھوپھی،بھتیجے کی موت
باندہ ،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) باندہ ضلع کے ببیرو کوتوالی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار پھوپھی،بھتیجے کی موت ہوگئی۔پولیس انسپکٹر جنرل راجیو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کماسن تھانہ علاقہ کے بیرا گاؤں کی رہنے والے 22سالہ کرشناآپ55سالہ پھوپھی کلاوتی کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر اودہا گاؤں جا رہا تھا۔ببیرو کوتوالی علاقے کے سنہلا گاؤں کے قریب موڑ پرمخالف سمت سے آ رہے تیز رفتار ٹرک نے دونوں کو کچل دیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کرشنا کی موقع پرہی موت ہو گئی جبکہ کلاوتی نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔سنگھ نے بتایاکہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔اس کے ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔