اترپردیش: مین پوری میں دردناک سڑک حادثہ، بس پلٹنے سے 17 لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 11:37 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مین پوری،13؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے مین پوری میں ایک دردناک سڑک حادثہ ہوا ہے، یہاں کے دنناہار تھانے کے كيرت پور چوکی کے قریب ٹورسٹ بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی، حادثے میں 17 لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ 35 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ آج یعنی بدھ کی صبح قریب 5 بجے ہوا، حادثے کیاطلاع ملنے کے بعد پولس اور ایمبولینسوں کی کئی گاڑیوں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، زخمیوں میں کئی لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ بس راجستھان کے جے پور سے قنوج کے گوسائیں گنج جا رہی تھی، اسی دوران مین پوری کے دنناہار تھانہ علاقے میں بس سڑک ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے وقت بس میں قریب 90 مسافر سوار تھے۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بس حادثہ میں مسافروں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے، ساتھ ہی بس حادثے میں زخمی مسافروں کا صحیح طریقے سے علاج کرانے کے لئے حکام کو ضروری ہدایات دی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات میں نہ اتار کر وزیر اعظم نے اڈوانی ،جوشی کی توہین کی : کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی جیسے سینئر رہنماؤں کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نہیں اتار کر انکی توہین کی ہے۔

کانگریس کاچیلنج: مودی بتائیں کہ وہ ’نیائے‘ منصوبہ کے حق میں ہیں یا مخالف، بی جے پی گمراہی نہ پھیلائے،پالیسی کمیشن اب پالٹیکل کمیشن بن گیاہے

کانگریس نے ’کم از کم آمدنی منصوبہ بندی‘ کے تحت غریب خاندانوں کو سالانہ 72 ہزار روپے دینے کے انتخابی وعدے کو لے کر بی جے پی کے حملے پر جوابی حملہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ کیا وہ غر یبوں کے مسائل کا تکفل کرنے والے اس مجوزہ اقدام کے حامی ہیں یا ...

پتور: منگلورو جارہے ٹرک ڈرائیور کو باندھ کرنیشنل ہائی وے 75پر لوٹا گیا

ایک تین رکنی لٹیروں کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے 75پر مال سے لدے ہوئے ٹرک کو روکا اور ڈرائیور کے منھ میں کپڑا ٹھونس کر اسے باندھنے کے بعد ٹرک سے کچھ ساما ن کے علاوہ ٹرک ڈرائیور کے پاس موجود 5,200روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔