سرسی اور منڈگوڈ سمیت اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر بارش : عوام کو شدید گرمی سے  تھوڑی راحت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2019, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍مارچ (ایس او نیوز)شدید دھوپ اور گرمی سےپریشان حال اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر پیر کی شام برسی بارش سے موسم میں ہلکی تبدیلی محسوس کی جارہی ہے  بارش کے ساتھ متعلقہ مقامات پر  ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے کی اطلاعات ہیں

سرسی سے ملی اطلاع کے مطابق وہاں  20منٹ تک گرج اور بجلی کے ساتھ  تیزرفتار بارش ہوئی ہے ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے حدت میں کچھ کمی ہوئی ۔ بارش کی بوندوں میں بھیگتے ہوئے لوگوں نے اچانک ہوئی بارش سے خوشی محسوس کی۔ منڈگوڈ تعلقہ کے مئینلی ، گنجاوتی ، اگنکیری ، اندور، نندی گٹا، سنولی پلاٹ ، ہنگند، منڈگوڈ میں قریب آدھے گھنٹے تک بارش ہوئی ہے ۔ عین دوپہر کی شدت والی گرمی کے وقت تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ آسمان پر سیاہ بادل امڈ آئے ۔ صرف آدھا گھنٹہ برسی بارش سے صبح سے جاری شدت کی گرمی  میں کافی تبدیلی آئی ، اس دوران کبھی کبھی بجلی کی گرج بھی سنائی دیتی رہی ۔

ہلیال، ڈانڈیلی ، یلاپور تعلقہ جات کے مختلف مقامات پر بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ طوفانی ہواؤں کے چلنے سے کچھ دیر کے لئے عوا م میں خوف بھی تاری ہوگیا،  ہلیال تعلقہ کے مرکواڈا میں طوفائی ہواوں کے نتیجے میں ایک درخت اُکھڑنے کی خبر ہے البتہ کسی کونقصان نہیں پہنچا ہے۔شام کے اوقات  ساحلی پٹی پر گرمی کچھ زیادہ ہی تھی ، بارش کے بعد دوپہر میں گھروں سے نکلنے کے دوران  عوام پس و پیش  میں مبتلا تھے ، مگر  شام  کو آسمان کالے بادلوں سے ڈھکا نظر آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔