اتر کنڑا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کا ضلعی دورہ : 22نومبر کو بھٹکل میں کریں گے مچھلی مارکیٹ کاافتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th November 2018, 10:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار :19؍نومبر (ایس او نیوز)ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے 21اور22ڈسمبر کو اترکنڑا ضلع کے مختلف  مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے موصوف کے دفتر سے بتایا گیا  ہے کہ دیش پانڈے 21نومبر کو صبح 11بجے سرسی میں عوام اور افسران سے ملاقات کرنے کے بعد پروگرام میں شریک ہونگے۔ شام 4:30 بجے انکولہ میں پسماندہ طبقات کے فلاح وبہبودی محکمہ کے ہاسٹل کا افتتاح کریں گے اور بلدیہ عمارت کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام 7 بجے کمٹہ میں عوام اور افسران سے ملاقات کرنے کے بعد کمٹہ اتسوا میں شرکت کریں گے۔

22نومبر کی صبح 9بجے  کمٹہ میں عوام اور افسران سے ملاقات کرنے کے بعد دیوراج ارس بھون اور رئیت سمپرک مرکز کا افتتاح کریں گے ۔ اسی دن شام 30-03 بجے  تفریحی باغ کا افتتاح کرنے کے بعد وہ بھٹکل کا رخ کریں گے۔

بھٹکل میں شام 5 بجے نوتعمیر شدہ مچھلی مارکیٹ کاافتتاح کریں گے اسی طرح بھٹکل میں وہ اقلیتی  میٹرک لڑکوں کے ہاسٹل کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی کینرا ایم پی نلین کمار کٹیل نے کی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی حمایت

بھوپال سے بی جے پی کی پارلیمانی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکور نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اصلی دیش بھکت تھا۔ اس متنازعہ بیان کی ہرطرف سے مذمت ہورہی تھی مگراس کی حمایت میں اب ضلع جنوبی کینرا کے ایم پی نلین کمار کٹیل اور ضلع شمالی ...

سی پی آئی ایم کارکن قتل معاملے میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے 7کارکنان کوسزائے عمر قیداورفی کس 1لاکھ روپے جرمانہ

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماکسسٹ) کے پی پویتھرن نامی کارکن کوقتل کیے جانے کے 12سال بعد اس جرم کا ارتکاب ثابت ہونے پر آر ایس ایس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے 7کارکنان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

بھٹکل میونسپالٹی انتخابات کے لئے51 اُمیدواروں نے داخل کیا پرچہ نامزدگی؛ 9 اُمیدوار بلامقابلہ منتخب ہونا طئے؛ 29 مئی کو ہوں گے انتخابات

بھٹکل میونسپالٹی کے لئے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں جملہ 23 سیٹوں کے لئے 51 اُمیدواروں نے  53 پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ جمعرات کو پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی جس کے ساتھ ہی  یہ صاف ہوگیا ہے کہ جملہ 23 سیٹوں میں  سے 9 سیٹوں پر کوئی مقابلہ نہیں ہوگا کیونکہ ان سیٹوں  پر صرف ...

منکی میں عورت اور اُس کی دو بیٹیوں کی نعشیں ملنے کا معاملہ؛ ہوگئی شناخت ؛ کیا اُس کے شوہر نے ہی ان تینوں کا قتل کرایا ؟

قریبی علاقہ منکی میں گذشتہ روز ایک خاتون اور دو لڑکیوں کی نعشیں  سمندر کنارے برآمد ہوئی تھیں، جس کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ انہوں نے خودکشی کی ہوگی، مگر اس معاملے میں ایک نیا موڑ آگیا ہے جس کے مطابق  گمان کیا جارہا ہے کہ اُسی کے شوہر نے  اُس کا قتل کیا ہے۔

بنگلور میں 23/ مئی کو ووٹوں کی گنتی کے دوران امتناعی احکامات نافذ

23 مئی کو لوک سبھاانتخابات کے نتائج کا اعلان ہورہا ہے۔ انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے مرحلے میں کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہونے پائے اس کے لئے شہر کے پولیس کمشنر سنیل کمار نے 23مئی کی صبح چھ بجے سے شہر بھر میں امتناعی احکامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بلدی انتخابات کے لئے 5945 نامزدگیاں داخل

ریاست بھر کے بلدی اداروں کے لئے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نامزدگیوں کے اندراج کی تاریخ کل ختم ہونے کے بعد جملہ 5945 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔

مودی کی اقتدار میں واپسی کے تمام راستے بند: راہل گاندھی

 کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حزب اختلاف کے طور پر کانگریس کی کارکردگی کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پارٹی نے مؤثر طریقہ سے عوام کے مسائل کو اٹھایا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے ان کے تمام راستے بند کر دئے گئے ...