امریکی جنگی جہاز کارل ونسن جلد بحیرہ جاپان پہنچے گا: امریکا
نیویارک،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے بتایا ہے کہ امریکی سپر کیریئر کارل ونسسن اپنے جنگی بیڑے کے ساتھ اگلے چند ایام کے دوران بحیرہ جاپان میں لنگر انداز ہو جائے گا۔ امریکی وزارت دفاع نے آٹھ اپریل کو اپنے اِس اسٹرائیک گروپ جنگی بحری بیڑے کو جزیرہ نما کوریا میں پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں وہاں روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سڈنی میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں آسٹریلوی وزیراعظم میلک ٹرن بْل بھی شریک تھے۔ اس موقع پر پینس نے واضح کیا کہ شمالی کوریائی بحران کا حل ابھی بھی مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔