پکوان میں ٹیسٹنگ پاؤڈر کے استعمال پر پابندی زیر غور: رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th March 2017, 10:34 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:20/مارچ(ایس او نیوز ) سڑکوں کے کنارے فروخت ہونے والے چینس پکوانوں فرائیڈ رائس، گوبی منچورین وغیرہ میں لذت پیدا کرنے اور انہیں خوشبودار بنانے کیلئے ٹیسٹنگ پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے، اس ٹیسٹنگ پورڈر کے استعمال سے انسانی صحت پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، لیکن اس حقیقت کو محکمہئ صحت نے نظر انداز کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ افسران کو اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے، اسی لئے محکمہئ صحت اس طرح کے پکوان پکانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے، یہ بے بسی آج وزیر صحت رمیش کمار نے بذات خود ظاہر کی۔ایوان بالا میں بی جے پی رکن رام چندرے گوڈا نیسڑک کے کنارے فروخت ہونے والے ان پکوانوں میں ٹیسٹنگ پاؤڈر کے کثرت سے استعمال کا حوالہ دیا اور وزیر موصوف سے اس سلسلے میں جواب طلب کیا، رمیش کمار نے جواب میں بتایاکہ اس سلسلے میں اب تک محکمہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ افسران کے پاس بھی اس سلسلے میں کوئی جواب دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مونو سوڈیم،کلفامیٹ نامی کیمیکل پر مشتمل ٹیسٹنگ پاؤڈر کھانوں کی لذت بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن تحقیقات کے مطابق اگر مقررہ مقدار سے زیادہ اس کیمیکل کا استعمال ہو تو سردرد، پیٹ درد، بہت زیادہ پسینہ، سینے میں درد، سرچکرانے کی شکایات عام ہیں۔ عوامی صحت کیلئے نقصادہ کمیکل کے استعمال پر جتنی جلد پابندی لگائی جائے بہتر ہوگا۔ رمیش کمار نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ افسران سے رپورٹ طلب کرکے مناسب کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مونو سوڈیم گلفامٹ پاؤڈر کا زیادہ مقدار میں استعمال نہ کرنے کی سختی پہلے ہی سے لاگو کی گئی ہے۔ عوامی صحت پر مضر اثرات مرتب کرنے والے اس ٹیسٹنگ پاؤڈر پر مستقل پابندی لگانے کا رام چندرے گوڈا نے پرزور مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹروں کی بھرتی:سرکاری اسپتالوں میں مخلوعہ 1065ماہر ڈاکٹر اور 365عام ڈاکٹر کی بھرتیوں کیلئے ہنگامی بھرتی مہم شروع کردی گئی ہے۔ رمیش کمار نے یہ بات حکمران پارٹی کے ہنس راجا کے سوال پر بتائی۔ انہوں نے کہاکہ باقی عہدوں کو کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ پر کیاجائے گا۔ حیدرآباد۔کرناٹک کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو 1.25لاکھ روپیوں تک کی تنخواہ، ماہر ڈاکٹروں کیلئے پیش کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود بھی کوئی ڈاکٹر یہاں خدمت کیلئے آمادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے گیارہ سرکاری ضلع اسپتالوں میں ڈپلوما کورس کی شروعات کی جاچکی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...