مساجد اور مدارس کو انفارمیشن سنٹر کے طور پر بھی استعمال میں لانے تنویرسیٹھ کا خیال؛ مینگلور میں منعقدہ متولی کانفرنس میں شرکت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 11:49 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،23/ستمبر(ایس او نیوز)مساجد اور مدارس کا معاشرہ میں بہت ہی اہم رول رہا ہے، مساجد اور مدارس کو صرف نماز اور قرآنی تعلیمات کے لئے مختص نہ کریں، جدید ٹکنالوجی کے دور میں مسلم کمیونٹی کوچاہئے کہ وہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ہم آہنگ کریں، اس مقصد کے تحت مساجد اور مدارس کو انفارمیشن سنٹر کے طور پر ترقی دیں، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے اوقاف وتعلیم تنویر سیٹھ نے کیا۔

شہر کے بولار شادی محل میں آج بروز ہفتہ دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع متولیوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنویر سیٹھ نے کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتی طبقات بالخصوص مسلم کمیونٹی کی فلاح وبہبودی کے لئے مختلف اسکیمیں جاری کی ہیں، ان اسکیموں کے تعلق سے بہت سارے لوگ لاعلم ہیں، جس کی وجہ سے اس کا فائدہ مستحقین تک پہنچ نہیں پارہا ہے، اس ضمن میں ہر ضلع میں ایک انفرمیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، اس کے باوجود عوام کو مناسب اور بروقت معلومات فراہم نہیں ہورہی ہیں، اس لئے مساجد اور مدارس میں متولیوں اور اماموں کی جانب سے بروقت معلومات کے ذریعہ سماج ومعاشرہ کی ترقی کے لئے کوشش تیز کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ وقف املاک اللہ کی ملکیت ہے، اوقاف املاک کی حفاظت کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے، وقف اراضی کی ہر حال میں حفاظت کروں گا، کسی کو بھی ہڑپ اور قبضہ کرنے نہیں دوں گا، جس کسی نے بھی وقف املاک پر قبضہ جمایا ہوا ہے، مقبوضہ وقف اراضی کو قانونی طور پر وقف بورڈ میں شامل کروں گا، انہوں نے کہا کہ ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خدمات انجام دیں تو وقف بورڈوں کے مسائل کا حل خود بخود نکل آئے گا، تنویر سیٹھ نے مزید کہا کہ صرف مدارس اور مساجد کو تعمیر کرنا کافی نہیں ہے، اس کی ذمہ داری اس کا انتظام وانصرام کرنا بھی بہت ضروری ہے، مساجد انتظامیہ ہر ایک خدمت کا نام ہے، ایک احساس جوابدہی کا نام ہے، یہ مقامات اپنی قیادت اور اپنی شہرت چمکانے کے نہیں ہیں، خدمت کا موقع ہے، اس کا فائدہ اٹھائیں، تمام متولیوں کو چاہئے کہ وہ اس خدمت کے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے خدمات انجام دیں، خدمات اپنی ذاتی کاموں کے لئے نہیں ہونا چاہئے، نہ ہی اس پر قبضہ جمانے کی فکر کرنا ہے، مساجد کی ذمہ داری امانت ہے، اس لئے مساجد کے تمام مالیاتی امورکا حساب وکتاب حفاظت سے رکھیں، وقف ضوابط کے مطابق اقتدار کی مدت کار ختم ہونے سے تین ماہ قبل ہی آئندہ کے انتخابات کے لئے تیاری کرنا چاہئے، مدت کار ختم ہونے کے بعد بھی اقتدار پر قابض رہیں تو وقف بورڈ بینک کھاتوں کو منجمد کردے گا، کسی کے لئے بھی یہ گنجائش نہیں ہے کہ وہ وقف بورڈ کے ساتھ کھلواڑ کرے، وقف اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریمنل مقدمہ دائر کرنے سے بھی حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی، تنویر سیٹھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال 4.16 لاکھ اقلیتی طلبہ کے لئے اسکالرشپ جاری کرنے کا ہدف بنایا تھا، لیکن ریاستی حکو مت نے محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ 14 لاکھ طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کی ہے، اریو قرضہ اسکیم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، ریاست کے 6 ہزار قبرستانوں کی حصار بندی نہیں کی گئی ہیں، گزشتہ مرتبہ 1430 قبرستانوں کی حصار بندی عمل میں لائی گئی ہے، اس مرتبہ35 کروڑ روپئے کی لاگت سے603قبرستانوں کی حصار بندی کی جائے گی۔


مدارس کے اساتذہ کو بھی اعزاز جاری کریں:اس موقع پر ریاستی وزیر یوٹی قادر نے کا کہ وقف بورڈ کی جانب سے جو ہدایات دی جاتی ہیں، اس پر عمل کریں، جماعتوں کے مابین چھوٹے موٹے اختلافات خود حل کرلیں، نصابی کتابوں کے تنازعہ عدالت لے جانے کے بجائے بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں، حکومت کی جانب سے مسجد کے ائمہ وموذنین کی طرح مدارس کے اساتذہ کو بھی اعزازی رقم جاری کرے، اس کے علاوہ شرما شکتی اسکیم سے مولوی حضرات کو بھی فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا چاہئے، تنویر سیٹھ نے کہا کہ دکشن کنرا ضلع کے 23 علاقوں میں نصابی کتابوں کا تنازعہ سرچڑھاہوا ہے، ہائی کورٹ میں جرح ہورہی ہے، یہ کام مسلم سماج کے لئے زیبا نہیں دیتا، یہ ایسا مسئلہ ہے کہ اس کو اپنے اندر ہی حل کرلینا چاہئے، ابھی ابھی بنگلور، میسور اور بلگام ، گلبرگہ کو مرکز بناتے ہوئے وقف عدالت تشکیل دی گئی ہے، وقف بورڈ کا کوئی بھی تنازعہ کیوں نہ ہوں، اس عدالت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔