حافظ سعید کی رہائی 'پاک امریکہ تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے'

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2017, 5:04 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 27؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے حافظ سعید کو فوری طور پردوبارہ گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ نا چلایا تو اس کی اثرات اسلام آباد اور واشنگٹن کے باہمی تعلقات پر مرتب ہو سکتے ہیں۔بھارت کے ممبئی شہر میں 2008ء میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام حافظ سعید پر عائد کرتا ہے، حافظ سعید اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔امریکہ کی طرف سے یہ انتباہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حافظ سعید کی رہائی کے بعد سامنے آیا ہے۔ وہ رواں سال جنوری سے اپنے گھر پر نظر بند تھے اور رواں ہفتے انہو ں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیں بغیر کسی ثبوت کے نظر بند رکھا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے ہفتہ کو حافظ سعید کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوشش سے متعلق ایک پریشان کن تاثر کا مظہر ہے اور یہ ان دعوؤں کی نفی ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کی اجازت نہیں دے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر پاکستان نے حافظ سعید کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نا کی تو اس سے دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص پر اثر پڑ سکتا ہے۔سفارتی و دفاعی امور کے تجزیہ کار طلعت مسعود نے کہا کہ "یہ جو امریکہ کے طرف سے دباؤ ہے میرے خیال میں پاکستان کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ یہ نہیں کہ یہ امریکہ کی طرف سے آرہا ہے بلکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کی حیثیت سے ان کے خلاف کوئی کیس بنتا ہے تو اس کو آگے لے جایا جائے نا کہ اسے ٹالا جائے اگر اس طرح کیا گیا تو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اعتماد نہیں بڑھے گا۔"اگرچہ پاکستان نے وائٹ ہاؤس کے تازہ بیان پر کوئی ردعمل تو ظاہر نہیں کیا تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان نے حافظ سعید کی رہائی پر ہونے والی تنقید پر جمعہ کو اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ "پاکستان کی عدالتیں قانون کی حکمرانی کو قائم کرنے اور تمام پاکستانی شہریوں کے قانون کے تقاظے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"لیکن طلعت مسعود کہتے ہیں کہ حکومت کو اس معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ "عدالت کے سامنے آپ جس قسم کا مواد رکھیں گے اسی سے کیس آگے بڑھ سکتا ہے۔ عدالت بغیر مواد کے کیس کو کیسے آگے بڑھا سکتی ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ حکومت اس کیس کو بڑی سنجیدگی سے آگے لے کر چلے اور اگر وہ معصوم ہیں تو ان کو رہا کیا جا سکتا ہے۔"حافظ سعید جماعت الدعوۃاور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں اور ان دونوں تنظیموں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی اور امریکہ، دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکے ہیں۔امریکہ نے حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام مقرر کر رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...