داعش کے خلاف اتحاد دہشت گرد گروپ کو شکست دینے کا عزم: ریکس ٹلرسن

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2017, 7:08 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،23مارچ(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسی داعش کو ”تباہ کرکے نیست و نابود کرنا ہے لیکن یہ تب تک نہیں ہوگا جب تک اتحادی اس کے لیے درکار رقوم اور وسائل فراہم نہیں کرتے۔اْنھوں نے یہ بات واشنگٹن میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں داعش کے قلع قمع سے متعلق عالمی اتحاد سے تعلق رکھنے والے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ اہل کار شریک تھے۔اْنھوں نے کہا کہ ہمارے مشن کی کامیابی کا انحصار اِس دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے کے ہمارے مشترکہ مقصد کی صدقِ دل سے پاسداری پر ہے۔ٹِلرسن نے کہا کہ ”مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ (2017ء کے لیے ہم نے دو ارب ڈالر) کے ہدف سے زیادہ رقوم اکٹھی کر لی ہیں۔ آئیے ہم اپنے وعدے پورے کریں، جس کے لیے ہمیں فوری طور پر رقوم فراہم کرنی ہوں گی، تاکہ ہم اس سال کے اہداف کے حصول کی کارروائیاں جاری رکھ سکیں۔
ٹِلرسن نے یہ بھی کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد دولت اسلامیہ کے دوبارہ سر اٹھانے، اْس کے عالمی عزائم کو روکنے اور اس کے نظریاتی بیانیہ کو مسترد کرنے کی کوششوں میں متحد ہے۔سنہ 2014کے بعد اس ہفتے 68 ملکوں پر مشتمل اس گروپ کا پہلا مکمل اجلاس منعقد ہوا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اجلاس کا ہدف عراق اور شام کے اْن علاقوں میں بین الاقوامی کارروائیوں میں تیزی لانا ہے جہاں داعش ابھی تک کنٹرول میں ہے، اور اْس کی شاخوں، دھڑوں اور نیٹ ورکس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا ہے۔محکمہ خارجہ کے قائم مقام ترجمان مارک ٹونر نے پیر کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اتحاد اِس دہشت گرد گروپ کے خلاف لڑائی کے ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔