امریکی حکم پر لازمی عمل ،امریکی حکم کانزول ،ریڈیو مشعال کی نشریات پر عائد پابندی ہٹائی جائے: امریکہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th January 2018, 1:07 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن26جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )پاکستان کی جانب سے ریڈیو مشعال کی نشریات پر پابندی ایسے وقت لگائی گئی ہے جب امریکہ اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے ۔امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی امداد پر چلنے والی ریڈیو مشعال کی نشریات پر عائد کی جانے والی پابندی ہٹائی جائے۔جمعرات کو امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے ہیتھر نوئرٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’19 جنوری کو پاکستان کی وزرات داخلہ کی جانب سے ریڈیو فری یورپ /ریڈیو فری لیبرٹی کے ریڈیو مشعال پر لگائی جانے والی پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکہ کو تشویش ہے۔ ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ریڈیو مشعال کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔‘خیال رہے پاکستان کی جانب سے ریڈیو مشعال کی نشریات پر پابندی ایسے وقت لگائی گئی ہے جب امریکہ اور پاکستان کے درمیان گشیدگی عروج پر ہے۔امریکہ نے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے رواں ماہ ہی پاکستان کو دی جانے والی تقریباً دو ارب ڈالر کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بھی تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ریڈیو مشعال کی انتظامیہ نے بدھ کو حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے صحافیوں کو بغیر خوف و خطر کام کرنے دیا جائے۔اس سلسلے میں ریڈیو کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ 'ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے مشعال ریڈیو پر یہ الزم لگایا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف کام کر رہا ہے جس کے بعد وزرات داخلہ نے 19 جنوری کو اسلام آباد میں ریڈیو مشعال بیورو کو بند کر دیا۔‘'ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے مشعال ریڈیو پر یہ الزم لگایا ہے کہ وہ پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف کام کر رہا ہے‘۔ریڈیو انتظامیہ نے مزید کہا کہ ’پشتو زبان میں چلنے والی ریڈیو مشعال کی نشریات ایک پبلک سروس ہے جس کا مقصد انتہا پسندی اور اس سے متاثر فکر سے نمٹنا ہے۔پشتو میں چلنے والی ریڈیو مشعال کی نشریات کو بند کرتے ہوئے پاکستانی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 'ریڈیو پر چلنے والے پروگرامز کے چار اہم پہلو ہیں جس میں پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دکھایا گیا جو انتہا پسندوں کو مخفوظ پناہ گاہیں مہیا کرتا ہے، انتہاپسندی کا گڑھ ہے، پاکستان کو ایک ناکام ریاست پیش کیا گیا جو اپنے شہریوں اور خصوصاً اقلتیوں کو تحفظ مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ خیبرپختواخوا، فاٹا اور بلوچستان کی پشتون عوام کو ریاست سے نالاں دکھایا گیا ہے ۔ ریاستی اداروں کے خلاف عوام کے ایک مخصوص طبقے کو بھڑکانے کے لیے حقائق کو صحیح طریقے سے بیان نہیں کیا جا رہا۔ بیشتر سماجی کارکن پاکستان حکومت کے اس اقدام کو آزادی رائے پر قدغن قرار دے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل انڈیکس آف پریس فریڈیم پر پاکستان مسلسل صحافیوں کے لیے خطرناک ملکوں کی فہرست میں ہے۔بیشتر ممالک میں صحافیوں کو محض اپنی ذمہ داری پوری کرنے پر ہراساں کیے جانے کے سلسلے میں امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکہ ان ملکوں میں صحافیوں کو ہراساں کرنے، ان پر ہونے والے حملوں اور گرفتاریوں کی مذمت کے ساتھ ساتھ مطالبہ کرتا ہے کہ آزادی رائے کے عالمی اقدار کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے۔‘

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...