شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے:امریکہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th January 2018, 1:00 PM | عالمی خبریں |

نیویارک 3جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نکی ہیلی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میں توقع کرتی ہوں کی ایسا نہ ہو۔ تاہم، اگر ایسا ہوا تو پھر ہمیں شمالی کوریا کے خلاف مزید اقدام کرنا ہوگا۔بقول ان کے، متمدن دنیا کو متحد رہنا ہوگا؛ اور آوارہ گرد حکومت کی جانب سے جوہری ذخیرے میں اضافے کے اقدامات کے خلاف چوکنہ رہنا ہوگا۔اس ضمن میں، اخباری بریفنگ کے دوران جب اس ضمن میں وائٹ ہاس پریس سکریٹری ،سارا سینڈرز سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہم سبھی پر زور دے رہے ہیں کہ اسے روکنے کے لیے تیزی سے مزید کوشش کریں، اور یہ کہ ہم تمام آپشنز کھلے رکھیں گے۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے مزید میزائل تشکیل دے رہا ہے۔وائس آف امریکہ سے منسلک، گریٹا وان سستران نے منگل کے روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر، ایچ آر مک ماسٹر کا انٹرویو کیا۔ مک ماسٹر نے اس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تشکیل دینے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے ہتھیار بنانے کا کام کبھی نہیں چھوڑا، اور ان کے پھیلا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔