چین کو بحیرہ جنوبی چین کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے، پومپیو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd March 2019, 12:29 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 2 مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق امریکا چین کو بحیرہ جنوبی چین کے لیے خطرہ نہیں بننے دے گا۔ پومپیو نے کہا کہ امریکا یہ بات یقینی بنائے گا کہ بحیرہ جنوبی چین ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھلا رہے۔ پومپیو نے یہ بیان آج جمعے کو اپنے فلپائن کے ایک دورے کے دوران دیا۔ پومپیو نے مزید کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں اگر امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا، تو امریکا اپنے دفاع میں فوری کارروائی کرے گا۔ بحیرہ جنوبی چین پر خطے کے کئی ممالک اپنی ملکیت کے دعوے کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرائسٹ چرچ سانحہ: نیوزی لینڈ میں فوجی طرز کے ہتھیاروں پر لگی پابندی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں نیم خود کار ہتھیار اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی دی گئی ہے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے پیش نظر نیم خود کار ہتھیاروں اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈونیشیا میں سیلاب اور تودے سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہوئی

  انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے اور لاپتہ 74 لوگوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ راحت رسانی مہم میں مصروف حکام نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔

پاکستان جیسے دوست ملک سے امریکہ کو ’خارش ‘ ہونے لگی : پاکستان کا ایٹمی پروگرام امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ہے: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اتوار کو ایک انٹرویو میں امریکی سلامتی کو درپیش پانچ بڑے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے غلط ہاتھوں میں لگ جانے کا خدشہ ان میں سے ایک ہے۔