امریکہ نے پوتن کے مقربین سمیت پانچ روسی بلیک لسٹ کردیے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2017, 12:27 PM | عالمی خبریں |

دبئی10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزارت خزانہ نے روسی صدر ولادی میر پوتن کے مقربین سمیت پانچ روسی شخصیات سمیت مزید سات افراد کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے افراد میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی بھی شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اثاثہ جات مانیٹرنگ کرنے والے دفتر نے سات افراد کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والے روسی عہدیداروں میں جرائم سے متعلق ایک تفتیش کار اور صدر ولادی میر پوتن کی مقرب دو شخصیات شامل ہیں۔ ان پرایک اپوزیشن رہ نما کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔پابندیوں کی فہرست میں آنے والی روسی شخصیات میں سابق انٹیلی جنس الیکزینڈر لیٹفیننکو کا نام بھی شامل ہے۔امریطکا میں بلیک لسٹ کی گئی تین دیگر روسی شخصیات میں الیکزینڈرپاسٹریکن، انڈرے لوگوفوی اور دیمتری کوفتون شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجلینا جولی کی عید پرعراق کے شہر موصل کے پناہ گزینوں سے ملاقات

اقوام متحدہ کی پناہ گزین کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے عراق میں دہشت گردی سے سب سے متاثرہ علاقے موصل کا دورہ کیا اور عالمی برادری سے تباہ حال شہر کے بے گھر رہائشیوں کی دوبارہ اپنے گھروں میں آبادکاری کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

ننگر ہار: طالبان پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

صوبہ ننگرہار میں کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کماوال کے حوالے سے کہا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والے اس حملے میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے۔افغان حکام نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان جنگجوؤں کے ایک اجتماع پر خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

جاپان میں.1 6 شدت کا زلزلہ، تین افراد ہلاک

اوساکا اور اس کے گرد و نواح کا شمار جاپان کے اہم ترین صنعتی مراکز میں ہوتا ہے اور زلزلے کے بعد علاقے میں واقع بیشتر کارخانوں میں کام بند کردیا گیا ہے۔جاپان کے دوسرے بڑے شہر اوساکا میں آنے والے 6.1شدت کے زلزلے سے اب تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نیو جرسی: آرٹ فیسٹول میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک

امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک آرٹ فیسٹول کے دوران فائرنگ سے 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک مبینہ حملہ آور مارا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعہ اتوار کو نیوجرسی کے شہر ٹرینٹن میں پیش آیا جہاں رات بھر جاری رہنے والے آرٹ فیسٹول کے دوران دو متحارب گروہ آپس میں لڑ پڑے۔

افغان طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز سے تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی 17 جون کی رات ختم ہو رہی ہے جس کے بعد طالبان کی کارروائیاں ...

ترک فوج کی عراق میں بمباری، 35 کرد جنگجو ہلاک

ترکی کی مسلح فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے جبل قندیل میں کرد علاحدگی پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی "PKK" کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 35 کرد باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔