امریکا کی ترکی کو نئی پابندیوں کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 11:33 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن18اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکا اور ترکی کے مابین تنازعہ وقت کے ساتھ ساتھ شدید ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران ترکی یورپ سے قربت کے راستے تلاش کر رہا ہے، خاص طور پر جرمنی سے۔ ادھر امریکا نے ترکی پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی وزیر مالیات اسٹیون منوشن نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد کہا، ’’اگر ترکی نے پادری اینڈریو برونسن کی نظر بندی ختم کرتے ہوئے فوری رہا نہ کیا تو امریکا ترکی پر مزید پابندیاں عائد کر دے گا۔‘‘ تاہم انہوں نے اس موقع پر نئی پابندیوں کی تفصلات سے آگاہ نہیں کیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکی نے خود کو ایک اچھا دوست ثابت نہیں کیا ہے۔ گزشتہ شب ان کے ایک ٹوٹر پیغام کے مطابق، ’’ہم کسی بے گناہ شخص کی رہائی کے لیے کوئی ادائیگی نہیں کریں گے لیکن ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پادری برونسن حب الوطن ہیں اور انقرہ حکومت نے انہیں یرغمال بنا رکھا ہے۔

اس تنازعے کا آغاز سن 2016ء میں اس وقت ہوا، جب امریکی پادری کو ازمیر سے حراست میں لیا گیا۔ برونسن پر ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے الزامات عائد ہیں اور وہ گزشتہ دو برس سے قید تھے۔ چند روز قبل ایک عدالت نے امریکی پادری کو جیل سے رہا کر کے گھر میں نظربند کر دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی حال ہی میں ترکی سے درآمد کیے جانے والے فولاد اور ایلومینیم کے پر نئے محصولات کا نفاذ کیا تھا، جس کے بعد ترک کرنسی کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں برس ترک کرنسی لیرا کی قدر میں قریب 40 فیصد کمی آ چکی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ترکی پر عائد کیے جانے والے محصولات کا نفاذ 13 اگست سے ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکا دو ترک وزراء پر بھی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...