امریکا ایران میں مظاہرین کی حمایت کرتا ہے : ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2018, 11:54 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 18جولائی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدگی کے بعد سے ایران میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا مظاہرین کی حمایت کرتا ہے۔

پیر کے روز امریکی چینل "فوکس نیوز" کے ساتھ انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ان کے یہاں ہر شہر میں ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے اور مہنگائی نے پر پھیلا رکھے ہیں"۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ سربراہ ملاقات کے بعد گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ "یہ (ایرانی) نظام نہیں چاہتا کہ لوگوں کو اس بات کا معلوم ہو کہ ہم 100% اُن کے پیچھے کھڑے ہیں"۔

گزشتہ ماہ جون میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اُن ایرانیوں کے لیے اپنی حمایت کو باور کرایا تھا جو اپنی حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ پومپیو نے ایرانی حکومت پر "بدعنوانی، ظلم اور نا اہلیت" کے الزامات عائد کیے تھے۔

رواں برس مئی میں ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علاحدگی اور ایران پر امریکی اقتصادی پابندیاں سخت کرنے کے اعلان کے بعد سے تہران حکومت کو اقتصادی بدانتظامی کے سبب عوام کے بڑھتے ہوئے غم و غصّے کا سامنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔