مصر میں نمازیوں پر حملہ، امریکہ کی ’’سخت ترین الفاظ میں‘‘ مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th November 2017, 4:55 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 25؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ نے جمعے کے روز مصر کی ایک مسجد میں ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس دہشت گرد واقع میں بہت سارے نمازی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ایک بیان میں، محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’نمازیوں پر دہشت گرد حملہ شیطانیت پر مبنی اخلاقی احساس سے عاری حرکت ہے‘‘۔ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ’’ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور احباب سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں؛ جب کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں‘‘۔ترجمان نے کہا کہ ’’ایسے میں جب مصر دہشت گردی کی لعنت سے نبردآزما ہے، ہم مصر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے‘‘۔ادھر میڈیا اطلاعات کے مطابق، مصر کے سکیورٹی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز جزیرہ نما سینائی کے شمالی حصے میں نماز جمعہ کے وقت عبادت گزاروں سے بھری ہوئی ایک مسجد پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 235 افراد ہلاک جب کہ 109 زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پْرتشدد انتہا پسند چار جیپوں میں ’الروضہ مسجد‘ آئے اور بم دھماکہ کرنے کے بعد نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا، جنہیں وہ سکیورٹی فورسز کا حامی سمجھتے ہیں۔ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت العرش کے قصبے بیر العبد میں پیش آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...