امریکہ کاہند۔ پاک کشیدگی کے خاتمے پر زور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:38 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی محکمہ خارج نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قریبی اور معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے، جو بات خطے کے مفاد میں ہوگی۔محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے منگل کے روز روزانہ اخباری بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہی بات ہم اس پوڈیم سے متعدد بار کہتے آئے ہیں۔اُن سے ہندوستان کی جانب سے سارک سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر رد عمل کے لیے کہا گیا تھا، جو اجلاس اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والا ہے۔مارک ٹونر نے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے پر تبصرہ بھارت ہی سے لینا چاہیئے۔ تاہم، ترجمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی بات چیت میں کشیدگی کا خاتمہ ہو--- جس کے ہم خواہاں ہیں''، جب کہ، ترجمان نے دونوں کے درمیان ''بہتر اور وسیع مکالمہ اور رابطہ اپنانے پر زور دیا۔کشیدگی میں کمی لانے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے، ترجمان نے کہا کہ ہمارے لیے اس کا طریقہ تجویز کرنا مناسب نہ ہوگا۔ تاہم، اُنھوں نے کہا کہ ہم متعدد بار کہتے آئے ہیں کہ امریکہ تناؤ میں کمی چاہتا ہے۔ لیکن، اس کا دارومدار زمینی حقائق اور اقدام پر ہوگا۔تاہم، ترجمان نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا کہ تناؤ میں کمی لائی جائے، اور کشیدگی میں کمی لانی ہوگی جس کے لیے رابطے کی زیادہ معقول راہیں اپنانی ہوں گی۔مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے داخلی طور پر بعض دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدام میں پیش رفت دکھائی ہے، جو پاکستان کی سرحدوں کے اندر حملے کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ اُن گروپوں کے خلاف اقدام کرے جو پاکستان کی سرحدوں پر محفوظ ٹھکانے تلاش کرتے ہیں''، اورجو خطے میں کہیں اور حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...