امریکہ نے کہا ”ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر“; کانگریس نے کہا مودی حکومت نے کس طرح کیا برداشت؟

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2017, 11:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ دورے کے وقت امریکہ نے جموں کشمیر کو ہندوستان کے زیر انتظام بتایا تھا، جس پر کانگریس پارٹی نے حکومت سے جواب مانگا ہے۔بدھ کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی نے امریکہ کے اس بیان کو قبول کس طرح کر لیا۔کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے ٹویٹ کیاکہ امریکہ کے بیان میں ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ہندوستان اسے کس طرح قبول کر سکتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے پیر کو حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد گروپ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری لی ہے جن میں ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اپریل 2014میں ہوا حملہ شامل ہے۔اس حملے میں 17افراد زخمی ہوئے تھے۔امریکہ کا یہ بیان وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ہوئی پہلی ملاقات سے پہلے آیا تھا۔امریکہ کے اس اقدام کی حکومت ہند کی جانب سے ستائش کی گئی تھی لیکن اب بیان میں کشمیر کوہندوستانی زیرانتظام کو لے کر کانگریس مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔
غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس میں ہمت نہیں ہے کہ وہ اس خبر کو دکھائے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بیان میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر لکھا جانا بہت ہی افسوسناک ہے۔ہندوستان نے اس کی مخالفت کیوں نہیں کی،اب تک پی ایم، وزیر خزانہ، اطلاعات و نشریات کے وزیر، وزیر خارجہ کسی کی جانب سے بھی کوئی بیان نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس پر جواب دینا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...