ایران کے خلاف پابندیوں کی رابطہ کاری کے واسطے امریکا کا خصوصی نمائندہ مقرّر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 11:22 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 18اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک سینئر مشیر برائن ہاک کو ایران کے حوالے سے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔

جمعرات کے روز یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکی انتظامیہ ایران پر اقتصادی دباؤ کو بھرپور بنانے کی تیاری کر رہی ہے تا کہ تہران کو اُس کے جوہری پروگرام اور مشرق وسطی میں دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

پومپیو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ برائن ہاک تہران کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے اقدامات میں رابطہ کاری کے واسطے ایران سے متعلق ایک خصوصی ورکنگ گروپ کی قیادت کریں گے۔

یہ اعلان حیران کُن نہیں ہے۔ اس لیے کہ برائن ہاک یورپ اور ایشیا میں حلیف ممالک کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ کی کوششوں کی قیادت کر رہے تھے تا کہ ان ممالک کو آئندہ نومبر سے ایرانی تیل کی درآمد روک دینے پر قائل کیا جا سکے۔

پومپو نے مزید بتایا کہ "ایران سے متعلق خصوصی ورکنگ گروپ اپنی رپورٹیں براہ راست مجھے پیش کرے گا"۔

رواں برس مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہدہ 2015ء میں تہران اور دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں صرف اُس صورت میں اٹھائے گا جب تہران زیادہ سخت سمجھوتے کے واسطے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرے گا۔

ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں تاہم تہران کا اصرار ہے کہ بات چیت کی طرف واپسی اُس صورت میں ہو سکتی ہے جب امریکا جوہری معاہدے میں واپس لوٹ آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

2008 ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید گرفتار

  ممبئی دہشت گردانہ  حملے کے ماسٹرمائنڈ اور تنظیم جماعت الدعوۃ (جےیوڈی) کے چیف حافظ سعید کو Counter Terrorism Department (سی ٹی ڈی) نے پاکستان کے پنجاب  سے بدھ کو گرفتار کر لیا۔افسروں نے بتایا کہ سعید سی ٹی ڈی میں پیش ہونے کے لئے لاہور سے گجرانوالا آیا تھا، تبھی اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ...

پاکستانی جیل میں قید سابق ہندوستانی افسر کلبھوشن پر بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ آج

پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے سابق فوجی افسر کلبھوشن جادھو کے معاملے میں بدھ کو ہیگ واقع بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے) اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ’دی ہیگ‘ کے پیس پیلس میں 17 جولائی کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھلی سماعت ہوگی جس کے بعد چیف جسٹس عبدالقوی ...

سری لنکا چرچ بم بلاسٹ میں ڈرگ مافیاکا ہاتھ ہے۔ صدر سیری سینا کا بیان

انگریزی اخبار دی نیو انڈین ایکسپریس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدر مائتھری پالا سیری سینا نے کہا ہے کہ عیسائی تہوار ایسٹر کے موقع پر چرچ کے اندر جو ہولناک بم دھماکے ہوئے تھے اس کے پیچھے بین الاقوامی ڈرگ مافیاکاہاتھ ہے۔

 ورلڈ کپ پا کر انگلینڈ جھوم اُٹھا مگر فتح کے فارمولہ پر تنقیدیں ، آئی سی سی کو متنازع ضابطے پر نظرثانی کا مشورہ دیا 

اتوار کو اعصاب شکن میچ میں انگلینڈ کی فتح سے جہاں پورا برطانیہ جھوم اٹھا ہے اور ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے وہیں انٹر ننشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا وہ ضابطہ تنقیدوں کی زد پر آگیا ہے جس کی وجہ سے میچ اور بعد میں سُوپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے باوجودانگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔ ...