امریکا کی جانب سے 5 ایرانی اداروں پر پابندیاں عائد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th January 2018, 11:39 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 5؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) امریکہ نے جمعرات کے روز پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے صدر دفاتر ایران میں ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ان اداروں کا تہران کے اسلحہ پروگرام سے تعلق ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان اداروں میں ایک ریسرچ سینٹر اور صنعت کے شعبے کی چار کمپنیاں شامل ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ "وقت آنے پر" اپنی سپورٹ فراہم کریں گے تاہم ٹرمپ نے اپنی بات کی مراد واضح نہیں کی۔امریکی صدر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ایرانیوں کے لیے تمام تر احترام جو اس وقت بدعنوان حکام سے اقتدار کی زمام واپس لینے کے لیے کوشاں ہیں۔ وقت آنے پر امریکا کی طرف سے آپ لوگوں کو بڑی سپورٹ حاصل ہو گی ۔حالیہ احتجاج کی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی ٹرمپ نے ایرانی نظام پر اپنی نکتہ چینی بڑھا دی تھی اور اسے وحشیانہ اور بدعنوان قرار دیا۔ یہاں تک کہ پیر کے روز انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے ایرانی عوام کے بارے میں کہا کہ وہ آزادی کے خوگر ہیں اور انہیں ہر قیمت میں بدعنوان حکام سے آزادی چاہیے ۔ واضح ہو کہ ایران میں موجودہ بحران میں امریکی ہاتھ سے انکار نہیں کیا جا سکتا ؛ بلکہ ٹرمپ انتظامیہ اس میں براہ راست مداخلت و حمایت کا حامی ہے ۔ ایران میں جمعرات 28 دسمبر سے عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 22 افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔مظاہرین نے بعض علاقوں بالخصوص اصفہان کے شہر ’’شہرِ خمینی ‘‘ میں مذہبی علمی تربیت گاہوں الحوزات کو بھی نذر آتش کر دینے سے دریغ نہ کیا ۔ ان تربیت گاہوں سے شیعہ مذہبی شخصیات یا ایران میں حکمراں فارغ التحصیل ہو کر نکلتے ہیں۔ یہ اقدام اس امر کی علامت ہے کہ عوام ملک میں مذہبی شخصیات کی حکمرانی پر کتنے بپھرے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔