امریکا نے چین، شمالی کوریا کی 13 کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2017, 4:56 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،22/نومبر(ایجنسی) امریکا نے چین سمیت شمالی کوریا کی 13 مختلف کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان اداروں پر ایٹمی سرگرمیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ چینی اداروں پر الزام ہے کہ وہ تجارت کے ذریعے پیانگ یانگ کی مدد کررہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی سرگرمیوں سے باز رکھنا اور مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہے۔امریکا کے سیکریٹری خزانہ اسٹیون میوچن نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ، 'اس اقدام کا مقصد معاشی دباؤ کو بڑھانا ہے'، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'تازہ پابندیوں کا ہدف وہ کمپنیاں ہیں جو شمالی کوریا کے ساتھ لاکھوں ڈالر کی تجارت میں مصروف ہیں'۔

واضح رہے کہ امریکا نے یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی ہیں جب حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دیتے ہوئے اس فہرست میں شامل کردیا گیا، جس سے 9 سال قبل اسے ہٹایا گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دینے کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے بارہا بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی حمایت کی، پیانگ یانگ کو فوری طور پر اپنے جوہری پروگرام کو بند کرنا چاہیے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن، سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود جوہری پروگرام اور میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔کم جانگ اُن واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پورا امریکا شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی پہنچ میں ہے۔گزشتہ ماہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملے کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ایچ آر میک ماسٹر نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاستوں میں شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...