اوول آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سو دن:کیا کھویا، کیا پایا؟

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2017, 10:56 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن30اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈونلڈٹرمپ نے امریکی صدر کے طور پر اپنے پہلے ایک سو روز مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست پنسلوینیا میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ اور سابق صدر باراک اوباما پر تنقید کی اور اپنے اقدامات کو سراہا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی پہلی ملاقات سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں۔ تاہم ملاقات کے فوری بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاحال انہیں اس ملاقات سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اپنے پہلے ایک سو ایام کو ایک حیرت انگیز سفر سے تعبیر کیا ہے۔ ریاست پنسلوینیا کے شہر ہیرس برگ میں اپنے ہزاروں حامیوں سے ہفتہ انتیس اپریل کے روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی کارآمد سو دن مکمل ہو گئے لیکن ابھی آگے کئی امتحانات اور آزمائشیں ہیں۔صدر ٹرمپ نے تقریباً ایک گھنٹہ طویل اپنی تقریر میں سابق صدر باراک اوباما کے ساتھ ساتھ ملکی ذرائع ابلاغ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے امریکا کے صنعتی شعبے اور فوج کے لیے اپنی حمایت کو بڑھ چڑھ کر بیان کیا۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا اور دیگر اہم عالمی امور پر اپنی انتظامیہ کی خارجہ پالیسیوں کو بھی واضح کیا، جس کا ریلی کے شرکاء نے پر جوش انداز میں تالیاں بجا کر جواب دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارآمد کارروائیوں کے نتیجے میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں، خطرناک گروہوں کے ارکان اور قاتلوں کو ملک سے بھگایا جا رہا ہے۔ ایک موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اسلام پسند دہشت گردوں کو اپنے ملک سے دور رکھیں گے۔اپنی تقریر میں امریکی صدر نے یہ عندیہ بھی دیا کہ امکاناً امریکا ماحولیاتی تبدیلیوں کو محدود رکھنے کی غرض سے ترتیب دیے جانے والے پیرس معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ کے بقول وہ یکطرفہ پیرس معاہدے کے حوالے سے آئندہ دو ہفتوں میں ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں۔اسی دوران ملکی میڈیا کے حوالے سے ٹرمپ کی ناپسندیدگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ہفتے کے روز جس وقت ٹرمپ نے یہ تقریر کی، عین اسی وقت واشنگٹن میں سالانہ وائٹ ہاؤس کارسپونڈنٹس ڈنر جاری تھا، جس میں ٹرمپ نے شرکت نہیں کی۔ چھتیس سالوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب ملکی صدر نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...