گوگل سے ناراض ہیں امریکی صدر،پوچھا:ایڈیٹ لکھتے ہی کیوں کھل جاتی ہے میری تصویر؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2018, 11:52 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،30؍اگست(ایجنسی) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ ان دنوں گوگل سے ناراض ہیں۔ ان کی شکایت ہے کہ گوگل ان کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہا ہے۔ جس کے سبب وہ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کے خلاف کارروائی کی تیاری میں ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے جب سے وہ صدر بنے ہیں میڈیا ان کے خلاف خبریں چلارہے ہیں۔ ایسے میں گوگل ان کے خلاف منفی خبریں سرچ کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ امریکی میڈیا سی این این ویسے ہی ٹرمپ کے نشانے پر ہیں تو اب گوگل پر بھی ان کی ناراضگی ظاہر ہونے لگی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دوسری سوشل میڈیا کمپنیوں پر سیاسی تعصب کا الزام لگاتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں کہا کہ گوگل ان صاف ستھرے میڈیا کوریج کو جگہ نہیں دیتا جبکہ ان کے خلاف منفی مضامین اور خیالات کی تشہیر کرتا ہے۔ اس طرح سے کام کرنا غیر قانونی ہے۔ گوگل اور دوسرے سوشل میڈیاکے ذریعے کیا کر رہے ہیں اس کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر، فیس بک پر کس طرح جانبدارانہ طریقے سے کام ہو رہا ہے.ان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ اس طرح سے کام نہیں کر سکتے ہیں۔

مسٹر ٹرمپ کے اس الزام کے بعد گوگل نے بیان جاری کرکے کسی بھی طرح کے سیاسی تعصب کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ گوگل نے کہا کہ اس کا سرچ انجن کسی بھی سیاسی ایجنڈے کے لئے استعمال نہیں ہوتا۔ ہم کسی بھی سیاسی نظریے کے تئیں جانبدار نہیں ہیں۔تاہم فیس بک اور ٹوئٹر کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔مسٹر ٹرمپ کے اقتصادی مشیر لیری كڈلو نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس گوگل کی انتظامی سطح پر جانچ کرنے پر غور کر رہا ہے۔انتظامیہ گوگل کی کچھ تحقیقات اور تجزیہ کرے گا۔تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...