جوکووچ اور نڈال امریکی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچے 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 30th August 2016, 6:03 PM | اسپورٹس |

نیویارک، 30؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابقہ چمپئن نوو اک جوکووچ ہاتھ لگی میں چوٹ سے باہر نکلتے ہوئے امریکی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اسپین کے رافیل نڈال اور جرمنی کی اینجیلک کربر نے بھی شدید گرمی سے جوجھتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے ۔شدید گرمی کی وجہ سے فرنچ اوپن چمپئن گاربان مگروجا کو ڈاکٹر کی خدمات لینی پڑی۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ نے پولینڈ کے جرجی جانووج کو 6.3,5.7,6.2,6.1سے شکست دی۔جوکووچ نے اعتراف کیا کہ وہ پوری طرح فٹ نہیں تھے اور اولمپک سے پہلے لگی کلائی کی چوٹ سے ابھی باہر نہیں نکل پائے ہیں ۔وہیں 2010اور 2013کے چمپئن نڈال نے پہلے دور میں ازبکستان کے ڈینس استومن کو 6.1,6.4,6.2سے شکست دی۔اب ان کا سامنا اٹلی کے اندریاس سیپی سے ہوگا۔کلائی کی چوٹ کی وجہ سے نڈال فرنچ اوپن سے جلدی باہر ہو گئے تھے اور ومبلڈن میں نہیں کھیل سکے تھے لیکن ریو اولمپکس میں ڈبلز میں طلائی تمغہ جیت کر انہوں نے واپسی کی۔دوسری سیڈحاصل آسٹریلیا ئی اوپن چمپئن کربر اس وقت سلووینیا کی پولونا ہرکوگ سے 6.0,1.0سے آگے چل رہی تھیں جب سلووینیائی کھلاڑی نے کورٹ چھوڑ دیا۔اب کربر کا سامنا کروشیا کی مرجانا لچی بارونی سے ہوگا۔ا سپین کی تیسری سیڈ مگروجا نے بلجیم کی کوالیفائر ایلسے مٹیس کو2.6,6.0,6.3سے شکست دی، لیکن اسے پہلے سیٹ کے بعد ڈاکٹر کی مدد لینی پڑی۔اب مگروجا کا سامنا لاٹویا کی اناستا سیواستووا سے ہوگا۔
فرانس کے 13ویں سیڈ حاصل رچرڈ گاسکیت کو برطانیہ کے 84ویں درجہ بندی والے کائل ایڈمنڈ نے 6.2,6.2,6.3سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا۔امریکہ کے 20ویں سیڈحاصل جان اسنیر نے 18برس کے ہم وطن فرانسس ٹیافو کو3.6,4.6,7.6,6.3,7.6سے شکست دی۔کروشیا کے ساتویں سیڈ حاصل مارن سلچ نے برازیل کے روجیریو ڈو ٹرا سلوا کو6.4,7.5,6.1سے شکست دی۔فرانس کے 10ویں سیڈ حاصل گایل مونفلس نے لکزیمبر گ کے جائلس مولر کو6.4,6.2,7.6سے شکست دی۔2004کی چمپئن سویتلانا کو جنیتسووا نے 58منٹ تک چلے میچ میں فرانسسکا شیاوون کو6.1,6.2سے شکست دی۔ڈبلز ومبلڈن چمپئن پیترا کیو توا نے ییلینا اوستاپنکو کو 7.5,6.3سے شکست دی جبکہ دو بار کی رنر اپ کیرولن ووجنیاکی نے امریکی کوالیفائر ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو4.6,6.3,6.4سے شکست دی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...