ایران میں امریکی فوجی کو سپریم لیڈر کی توہین پر 10 سال قید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 11:31 PM | عالمی خبریں |

تہران 18مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایران کی ایک انقلاب عدالت نے امریکی نیوی کے ایک اہلکار کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نجی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ان کی توہین کا مرتکب قرار دیاتے ہوئے اسے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں ادارے'رائیٹرز' کے مطابق سابق امریکی فوجی مائیکل وائیٹ کے خاندان کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے موکل پرعاید کردہ الزام مبہم اور مشکوک ہے۔ سابق امریکی فوجی کے خلاف عدالت میں جس الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا وہ سپریم لیڈر کی ایک تصویر شائع کرنا تھا جس میں سپریم لیڈر کو ایک خاتون کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

وکیل مارک زیڈ نے کہا کہ ان کے موکل 46 سالہ مائیکل وائیٹ کو ایرانی عدالت کی طرف سے دو الگ الگ سماعتوں چھ اور نو مارچ کو سزا سنائی گئی تاہم اس کی مزید تفصیلات ایرانی میڈیا پر بھی شائع نہیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ مائیکل وائیٹ کو گذشتہ برس جولائی میں ایران کے شہر مشہد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے مشہد آئے تھے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے سابق امریکی سیلر نے 13 سال تک فوج میں‌خدمات انجام دی تھیں۔
گذشتہ برس انسانی حقوق کی عالمی تننظیم'ہیومن رائیٹس واچ' نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران میں 2014ء کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے14 شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دشمن ممالک سے تعاون کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...