سعودی شاہ اور ولی عہد سے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان کی ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th January 2018, 8:55 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض ،25؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان نے بدھ کے روز اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں اتحادی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز ، امریکا میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحدریان موجود تھے۔امریکا کی جانب سے الریاض میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینزل ، ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چئیرمین میک تھورن بیری ، انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ڈیون ننس اور اسپیکر کے ساتھ آنے والے کانگریس کے بعض دوسرے ارکان ملاقات میں شریک تھے۔پال ریان جمعرات کو ابو ظبی جائیں گے جہاں وہ امریکا اور سعودی عرب کے قریبی اتحادی ملک متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے براہِ راست ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھرباور کرایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں اور انہیں اس کیس میں ملوث کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی ...

شارجہ میں منکی کمیونٹی کی خوبصورت گیٹ ٹو گیدر تقریب؛ کرناٹک کے وزراء نے کی شرکت؛ منکی میں غریبوں کے لئے چالیس مکانات دینے کا اعلان

منکی کمیونٹی (یو اے ای) کی جانب سےگذشتہ روز شارجہ میں اتحاد و ملن کے نام پر   گیٹ ٹو گیدر کی ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی جس میں کرناٹک کے وزراء نے بھی شرکت کی اور  منکی کے عوام کی کثیر تعداد ایک پلیٹ فارم پر نظر آنے پر نہایت  خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام میں  بچوں سمیت ...

18بیرونی ممالک میں ملازمت کرنے والوں کویکم جنوری سے لازمی طور پر آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگا

بیرونی ممالک میں ملازمت کرنے والوں کے لئے مرکزی حکومت نے ایک نئی شرط لاگو کردی ہے جس کے مطابق یکم جنوری 2019 ؁ء سے امیگریشن چیک ناٹ ریکوائرڈECNRوالا پاسپورٹ رکھنے والے ملازمین کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ اپنا آن لائن رجسٹر کروائیں۔

سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کی دبئی آمد پر تہنیتی پروگرام؛ پہلے ملک کے اندرونی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ ہونی چاہئے؛ گوڈا نے مودی پر کسا طنز

سابق وزیراعظم  ایچ ڈی دیوے گوڈا کی دبئی آمد کے موقع پر کرناٹکا این آر آئی فورم کی جانب سے دبئی میں گذشتہ روز دیوے گوڈا کے لئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ ریاست کرناٹک سے وزیراعظم منتخب ہونے والے دیوے گوڈا واحد شخص ہیں۔ پروگرام میں شال اوڑھ ...

دمام میں کاسرگوڈ کے ایک شخص کی لاش کی تین سال بعد تدفین

دمام سعودی عربیہ میں تین سال قبل انتقال کرگئے پڑوسی تعلقہ  کاسرگوڈ کیرالہ کے حسینار کنہی (۵۷سال) نامی ایک شخص کی لاش کو تین سال بعد دفنایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرحوم حسینار کنہی کے پاسپورٹ پر درج اس کے  ہندوستانی پتے میں کچھ خامیاں تھیں اور پتہ نامکمل تھا اس لئے سعودی پولیس ...

سیٹلائٹ جی سیٹ ۔11کی کامیاب پرواز

ملک کے دیہاتوں اور ناقابل رسائی گرام پنچایتوں میں براڈ بینڈ کے رابطہ کو مستحکم کرنے کے ایک بڑے قدم کے طور پر ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)کے سب سے بھاری اور جدیہ ترین مواصلاتی سیٹلائیٹ جی سیٹ۔11کو کامیابی کے ساتھ فرنچ گوانا کی خلائی بندرگاہ سے چہارشنبہ کی صبح کی اولین ...

مظاہروں میں تسلسل رہا تو ایمرجنسی پر غور کیا جا سکتا ہے: فرانسیسی حکومت

فرانسیسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بدامنی جاری رہنے کی صورت میں حکومت سرکاری املاک اور عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ حکومتی ترجمان نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا کہ نقاب پوش نوجوانوں کے گروہوں نے دھاتی سلاخوں اور کلہاڑیوں ...

امریکی نیوی کے اعلیٰ افسر کی بحرین میں پراسرار ہلاکت

امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹیرنی بحرین میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ وہ بحرین میں متعین امریکی پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر، مشترکہ سمندری نگرانی کی افواج کے سربراہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی بحری افواج کے کمانڈر بھی تھے۔ امریکی فوج کے عسکری آپریشنز کے سربراہ ...