میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے بہ کثرت شواہد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2017, 9:43 PM | عالمی خبریں |

میانمار،17؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور بدھ مت بلوائیوں کی تشدد آمیز کارروائیوں کے مزید ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں۔ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار روہنگیا مسلمانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں اور انھیں زندہ جلا رہے ہیں۔امریکا میں قائم ہولو کاسٹ میوزیم اور جنوب مشرقی ایشیا میں قائم ’’حقوق کا تحفظ‘‘ (فورٹیفائی رائٹس) نامی تنظیم نے گذشتہ سال 9 اکوابر سے دسمبر اور اس سال 25 اگست کے بعد روہنگیا مسلمانوں کے خلاف برمی سکیورٹی فورسز کے منظم حملوں کی ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی ہے۔30 صفحات کو محیط اس رپورٹ کا عنوان ’’ انھوں نے ہم سب کو قتل کرنے کی کوشش کی‘‘ ہے۔یہ برمی فورسز کے حملوں میں زندہ بچ جانے والے روہنگیا مسلمانوں، عینی شاہدین اور بین الاقوامی امدادی کارکنان کے 200 سے زیادہ انٹرویوز پر مبنی ہے۔رپورٹ کے مطابق ’’ میانمار کی سرکاری سکیورٹی فورسز اور (بدھ مت) شہریوں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حملوں کے دو ادوار میں انسانیت کے خلاف جرائم اور نسلی تطہیر کا ارتکاب کیا ہے اور اس بات کے بہ کثرت شواہد موجود ہیں کہ ان کارروائیوں کے ذریعے روہنگیا آباد ی کی نسل کشی کی گئی ہے‘‘۔میانمار کی شمالی ریاست راکھین ( ارکان) سے اکتوبر 2016ء4 کے بعد سے قریباً سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو جبری طور پر بے گھر کردیا گیا ہے اور وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی جانب چلے گئے ہیں۔میانمار کی فوج نے تب پہلے سے ایک غیر معروف گروپ کے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے ردعمل میں روہنگیا کے خلاف نسلی تطہیر کی کارروائی شروع کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’سرکاری سکیورٹی فورسز نے روہنگیا شہریوں کے خلاف زمینی اور فضائی حملے شروع کردیے تھے۔انھیں بری فوج گولیوں سے چھلنی کررہی تھی تو فضائیہ اوپر سے بمباری کا نشانہ بنا رہی تھی۔فوجیوں اور چاقو بردار ( بد ھ مت) شہریوں نے روہنگیا مردوں ، عورتوں اور بچوں کو گلے کاٹ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا‘‘۔اجتماعی مظالم کا یہ سلسلہ یہیں پر نہیں رْکا بلکہ روہنگیا مرد وخواتین،بوڑھے اور جوانوں کو زندہ جلایا جاتا رہا ہے۔ فوجیوں نے روہنگیا عورتوں اور لڑکو ں کی انفرادی اور اجتماعی عصمت ریزی کی۔مردوں اور لڑکوں کو اجتماعی طور پر گرفتار کیا گیا ہے اور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں تنظیموں کے تحقیقات کاروں نے راکھین اور بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان واقع سرحدی علاقے کا دورہ کیا ہے۔انھوں نیاگست میں تین دیہات میں اجتماعی قتلِ عام سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔رپورٹ میں ایک جگہ برمی فوج کے سفاکانہ اور انسانیت سوز مظالم کی داستان ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے کہ ’’ جب روہنگیا کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتارنے کا عمل مکمل ہوجاتا تو فوجی لاشوں کو ایک جگہ جمع کرتے اور پھر انھیں آگ لگا دیتے تھے۔برمی فوجیوں نے صرف ایک حملے میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کردیا تھا‘‘۔میانمار میں سکیورٹی فورسز کی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اس سفاکیت کے خلاف عالمی سطح پر بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا جانے لگا ہے اور اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے سے صرف ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں سکیورٹی فورسز اور بلوائیوں کے بڑے پیمانے پر مظالم سے متعلق قابل اعتبار رپورٹس موجود ہیں۔انھوں نے میانمار میں گفتگو کرتے ہوئے حکام پر زوردیا کہ وہ ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کو تسلیم کریں۔میانمار کی فوج اور اس کی سول لیڈر نوبل امن انعام یافتہ لیڈر آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے مظالم سے متعلق ان رپورٹس کو مسترد کرچکی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کو بھی نسل کشی کے الزامات کی تحقیق کے لیے ملک میں آنے کی اجازت دینے سے انکار کر چکی ہیں۔حقوق کا تحفظ اور ہولو کاسٹ میوزیم نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ’’ اگر فوری طور پر کوئی اقدام نہیں کیا جاتا ہے تو ریاست راکھین اور میانمار کے دوسرے علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مزید اجتماعی مظالم کا خطرہ موجود رہے گا‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔