امریکہ نے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ پانچ اراکین پر نئی پابندیاں عائد کی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th May 2018, 11:53 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن23 مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکا نے سپاہِ پاسداران انقلاب سے وابستہ پانچ ایرانیوں پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے ان پانچ ایرانیوں کے نام یہ ہیں : مہدی آذر پیشہ ، محمد جعفری ،محمود کاظم آباد ، جاوید شیر امین اور سید محمد طہرانی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کی قیادت اپنی خارجہ اور داخلہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لاتی تو پھر تاریخ میں اس ملک کے خلاف سخت ترین پابندیاں عاید کردی جائیں گی۔انھوں نے ایران کو بارہ مطالبات پیش کیے تھے اور انھیں پورا نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف دوبارہ پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔