امریکہ جوہری ڈیل کو ختم کرنے میں ناکام ہو گیا: روحانی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 1:20 PM | عالمی خبریں |

تہران 15جنوری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا، ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کو ختم کرنے میں ناکام ہو گیا ہے اور یہ ایران کی فتح ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق آج اتوار 14 جنوری کو صدر حسن روحانی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکا اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کو برباد کرنے میں ناکام رہا ہے۔ روحانی نے کہا کہ امریکا کے خلاف ایران کی یہ ایک ’ناقابل فراموش فتح‘ ہے۔اتوار کے روز صدر روحانی کا خطاب ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔ صدر روحانی کا کہنا تھا، ’’امریکی انتظامیہ اس معاہدے کو برباد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے پے در پے کوششوں کے باوجود یہ معاہدہ اب بھی موجود ہے۔ یہ ایران کے لیے ایک ناقابل فراموش فتح ہے۔‘‘جمعہ کے روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ’آخری مرتبہ‘ اس معاہدے کی عبوری توثیق کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کو آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اس معاہدے میں تبدیلیاں لائیں۔دوسری جانب ایران نے واضح انداز میں کہا ہے کہ طے شدہ معاہدے میں کسی بھی تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ایران کے مطابق اگر امریکا اس معاہدے سے نکل بھی گیا، تب بھی جب تک دیگر دستخط کنندہ ممالک اس معاہدے کا احترام کریں گے، ایران بھی اس پر قائم رہے گا۔سن 2015 میں طے پانے والے اس جوہری معاہدے کے تحت ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود بنایا گیا تھا جب کہ اس کے بدلے اس پر عائد عالمی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔ ایران کے ساتھ اس معاہدے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقبل رکن ممالک امریکا، روس، برطانیہ، چین اور فرانس کے ساتھ ساتھ جرمنی بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...