ممکن ہے روس افغان طالبان کو ہتھیار دیتا رہا ہو: امریکی جنرل

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2017, 6:10 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،30مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں فوجی کارروائیوں کے نگران ایک اعلیٰ امریکی جنرل کے مطابق یہ ممکن ہے کہ روس افغان طالبان کو ہتھیار فراہم کرتا رہا ہو۔ جنرل جوزف ووٹل نے یہ بات واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی کو سماعت کے دوران بتائی۔واشنگٹن سے جمعرات تیس مارچ کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق جنرل جوزف ووٹل امریکی مسلح افواج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ہیں، جن کی پیشہ ورانہ ذمے داریوں میں اس امر کی نگرانی کرنا بھی شامل ہے کہ واشنگٹن کے فوجی دستے افغانستان میں کب کیسی کارروائیاں کر رہے ہیں۔جنرل ووٹل نے بدھ انتیس مارچ کی شام امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی کو ایک سماعت کے دوران بتایا کہ یہ عین ممکن ہے کہ ماسکو افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرتا رہا ہو۔یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھا، ”روس یہ کوششیں کرتا رہا ہے کہ وہ افغانستان میں ایک بااثر تیسرا فریق بن جائے۔“ جنرل ووٹل نے کانگریس کو بتایا، ”میری رائے میں یہ سمجھنا بجا ہے کہ روس ممکنہ طور پر افغان طالبان کی ہتھیاروں کی فراہمی یا دیگر اشیاء کی شکل میں کسی نہ کسی قسم کی تائید و حمایت کرتا رہا ہو۔
اس امریکی جنرل کے ان اندازوں کے پس منظر میں ڈی پی اے نے یہ بھی لکھا ہے کہ روس نے گزشتہ ماہ فروری میں اپنے ہاں افغانستان کی صورت حال سے متعلق ایسے مذاکرات کا اہتمام کیا تھا، جن میں مغربی ملکوں کو شامل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی تھی۔اسی طرح کی ایک اور کانفرنس چودہ اپریل کو روس ہی میں ہو گی جس میں شرکت کے لیے مغربی دنیا سے اب صرف امریکا کو دعوت دی گئی ہے لیکن جس میں ممکنہ طور پر افغان طالبان حصہ نہیں لیں گے۔افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں بین الاقوامی جنگی دستے 2014ء کے اختتام پر وہاں سے باقاعدہ طور پر رخصت ہو گئے تھے، جس کے بعد سے ہندو کش کی اس ریاست میں سلامتی کی صورت حال واضح طور پر خراب ہوئی ہے اور افغان طالبان مسلسل بڑا ہوتا ہوا خطرہ بن چکے ہیں۔


 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...