نا اہل قیادت افغان فوجیوں کی ہلاکت کا سبب ہے: امریکی جنرل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th October 2016, 11:32 AM | عالمی خبریں |

کابل،24؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغان فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان جہاں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں افغان فوجیوں کی ہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی تربیت یافتہ افغان فوج کی کمزوریاں اور خامیاں عیاں ہوتی جا رہی ہیں۔ دو برس قبل افغانستان کی پولیس اور فوج نے ملکی سکیورٹی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ گزشتہ برس پانچ ہزار کے قریب افغان فوجی طالبان کے ساتھ ہونے والی مختلف جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ افغان پولیس اور فوج کے پندرہ ہزار اہلکار زخمی ہوئے تھے۔رواں برس کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے افغعانستان میں متعین نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے حوالے سے صورت حال گزشتہ برس جیسی ہے۔ امریکی جنرل نے واضح کیا کہ طالبان کے خلاف جھڑپوں میں افغان فوج اور پولیس کو نکمی لیڈرشپ کا سامنا ہے اور اگر افغان افسران نے اپنی جنگی اپروچ کو بہتر کرنے کے ساتھ فکر و تدبر اختیار نہ کیا تو جھڑپوں میں ناحق فوجی مرتے رہیں گے۔

جنرل جان نکلسن نے افغان فوج کی غیرمعمولی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ افسران نے موقع پر حالات کے تناظر میں فہم و فراست کا استعمال نہ کیا تو وہ اُن کے دستوں میں شامل اہلکار افغان طالبان کی گولیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔ جنرل نے واضح کیا کہ افغان فوج اور پولیس کے افسران مختلف سطحوں پر ذمہ داریوں کے احساس سے نابلد دکھائی دیے ہیں۔ انہوں خاص طور پر پولیس افسران میں قیادت کا بحران محسوس کیا ہے۔افغانستان میں نیٹو مشن کے ہیڈکوارٹر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جان نکلسن نے کہا کہ گلیوں میں لڑائی میں مصروف افغان فوجی اور پولیس اپنی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن کمزور اور فورافیصلے نہ کرنے والی قیادت اُن کو لے ڈوبتی ہے۔ جنرل نے واشگاف انداز میں کہا کہ طالبان کی مزاحمتی سرگرمیوں میں سب سے تشویش ناک بات لیڈرشپ کی ناکامی پائی گئی ہے۔ جنرل نے چیک پوائنٹس پر متعین فوجیوں کی حالت زار پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق یہ فوجی بغیر کھانے پینے اور مناسب اسلحے کے تعینات کیے جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...