افغانستان میں’نیٹو‘ فوج کی کمان امریکی جنرل سکاٹ ملر کے حوالے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 12:52 PM | عالمی خبریں |

کابل 4ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکا نے افغانستان میں جنرل جان نکلسن کی جگہ جنرل آسٹن سکاٹ ملر کو ’نیٹو‘ فوجوں کا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ وہ افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے دوران امریکا کے 17 ویں کمانڈر ہوں گے۔ کمان سپرد کرنے کی تقریب آج اتوار کے روز کابل میں منعقد ہوئی۔ جنرل ملر افغانستان میں آنے والے اولین امریکی فوجی افسروں میں سے ایک تھے جب وہ 2001 میں افغانستان میں تعینات ہوئے۔ اْنہیں 2013 میں واپس امریکا بلا لیا گیا جہاں اْنہوں نے سپیشل آپریشنز کی قیادت کی۔تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں اعلیٰ ترین کمانڈر کی حیثیت سے اْن کی ذمہ داریوں کے علاوہ اْنہیں ایک ماہر سفارتکار کا کردار بھی نبھانا پڑے گا کیونکہ امریکا کی موجودہ حکمت عملی میں طالبان کو مزاکرات کی میز پر لانے کیلئے آمادہ کرنا شامل ہے تاکہ افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے اْن کے ساتھ کوئی سمجھوتا طے کیا جا سکے۔

جنرل ملر خود کہتے ہیں کہ افغانستان میں امریکی حکمت عملی میں فوجی پہلو محض ایک حصہ ہے۔ تاہم فوجی کردار سیاسی پیش رفت کیلئے موقع پیدا کرنے کی غرض سے اہم ہے۔ کمان سپرد کرنے کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اْنہیں اپنے افغان ہم وطنوں کو قتل نہیں کرنا چاہیے۔ اْنہیں مسلمانوں کو قتل نہیں کرنا چاہئے۔ اْنہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں طالبان کو لڑنے کی ترغیب دے رہی ہیں جبکہ اْن کے افغان ہم وطن اْنہیں امن پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ امریکی اور افغان اہلکار ایک عرصے سے پاکستان پر افغان طالبان کو پناہ دینے کے الزام عائد کرتے آئے ہیں جبکہ پاکستان ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ افغانستان میں اس وقت نیٹو فوجوں کی کل نفری 23,000 ہے جن میں 14,000 امریکی فوجی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔