افغانستان میں داعش کو رواں سال شکست دیں گے: امریکی فورسز

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2017, 7:46 PM | عالمی خبریں |

کابل،23مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں امریکی فورسز پاک افغان سرحد کے قریب شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑائی کو مہمیز کر رہی ہیں اور اس شدت پسند گروپ کو رواں سال شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔یہ بات ریزولیوٹ اسپورٹ مشن کے کابل میں ترجمان امریکی نیوی کے کیپٹن بل سالوون نے وائس آف امریکہ کی افغان سروس کو بتائی۔انھوں نے کہا کہ 2017ء میں ہمارا مقصد داعش خراسان کو افغانستان میں شکست دینا ہے۔داعش کی اس شاخ نے افغانستان اور پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں اپنے قدم جمانا شروع کیے اور اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے جنگجو بھرتی کرنا شروع کیے۔ تاریخی اعتبار سے افغانستان سے مشرقی ایشیا اور فارس تک علاقے خراسان کہلوایا کرتے تھے۔سالوون کا کہنا تھا کہ 2016ء کا آغاز ننگرہار کے 12 اضلاع میں داعش خراسان کے تین ہزار یا اس سے کچھ زیادہ جنگجوؤں سے ہوا۔ اس وقت ہمارے خیال میں لگ بھگ چھ سو جنگجو دو یا تین اضلاع میں باقی رہ گئے ہیں۔لیکن افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن نے حال ہی میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ میدان جنگ میں نقصانات کے باوجود داعش خراسان "نے کابل اور ملک کے دیگر حصوں میں حملے کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
داعش نے آٹھ مارچ کو کابل میں فوجی اسپتال پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 31 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس وقت افغانستان میں تقریباً 8400 امریکی فوجی تعینات ہیں جو افغان فورسز کو تربیت اور دہشت گردی کے خلاف معاونت فراہم کر رہے ہیں۔یہ مشترکہ طور پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شریک ہیں جب کہ امریکی جنگی جہاز بھی اب تک داعش کے ٹھکانوں کے خلاف سیکڑوں کارروائیاں کر چکے ہیں۔ترجمان سالوون کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز داعش سے نمٹنے کے لیے دہری جہت پر کام کر رہی ہے۔پہلا کلی طور پر امریکی انسداد دہشت گردی مشن ہے جسے آپریشن فریڈم کہتے ہیں جس میں ہم اپنے طور پر داعش خراسان کے خلاف خود کارروائی کرتے ہیں۔ دوسری طرف ہم داعش پر افغان اسپیشل فورسز کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فورسز کو خاص طور پر گزشتہ ماہ قابل ذکر کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...