اتحادی طیاروں نے شامی فوج کا بمبار طیارہ مار گرایا،الرقہ کے قریب اسدی فوج اور ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان لڑائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 12:25 PM | عالمی خبریں |

دمشق،19؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم عالمی عسکری اتحاد کے نے شمالی شہر الرقہ کے قریب ایک بمباری طیارہ مار گرایا ہے۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ شامی فوج کا طیارہ الرقہ کے قریب اس مقام پر گر کرتباہ ہوا ہے جہاں امریکا کی حمایت یافتہ فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے اور شامی فوج اس طرف پیش قدمی کررہی ہے۔شامی فوج کی طرف سے اتوار کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اتحادی ممالک کے طیاروں نے الرقہ کے جنوبی علاقے الرصافہ میں ہمارے ایک بمبار طیارے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ داعش کے خلاف خلاف کارروائی کے لیے جا رہا تھا۔

ادھر امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی طیارے کو اس وقت گرایا گیا جب وہ واشنگٹن کی حمایت یافتہ اپوزیشن فورسز کے ٹھکانوں پر بمباری کررہا تھا۔سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کا طیارہ الطبقہ کے مقام پر اس وقت گرایا گیا جب اس نے ڈیموکریٹک فورس کے ٹھکانوں پر گولہ باری شروع کی۔شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں الرقہ کے قریب شامی فوج اور امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحاد کے درمیان یہ پہلی جھڑپ ہے جس میں شامی فوج کا ایک بمبار طیارہ مار گرایا گیا ہے۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اتوار کو شامی فوج کا طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد الرقہ سے جنوب میں 40کلو میٹر دور شامی فوج اور ڈیموکریٹک فورس کے درمیان دو قصبوں میں جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...