امریکہ نے جدید لڑاکا طیارے ایف 35گراؤنڈ کر دئے

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 14th June 2017, 3:00 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے بنائے ہوئے جدید ترین لڑاکا جیٹ طیاروں ایف 35کو آئندہ حکم تک کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ طیارے دشمن کے ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک رپورٹ میں امریکی ایئر فورس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کی وجہ پائلٹ کے لیے آکسیجن کی فراہمی کے نظام کی خرابی ہے۔جمعے کے روز ایری زونا کے ایئر بیس سے ان طیاروں کی تربیتی پروازیں طے تھیں، لیکن خرا بی سامنے آنے کے بعد پروازوں کو پیر کے روز تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔پیر کے روز یہ کہا گیا کہ تربیتی پروگرام پر عمل درآمد تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تعطل کا مقصد یہ ہے کہ ایئر فورس کے ماہرین اور ڈاکٹر، آکسیجن کی فراہمی کے مسئلے کو حل کر لیں جس کا پائلٹوں کو سامنا ہو سکتا ہے۔کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل میں ایئر فورس کی مدد کریں گے۔طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا ہے کہ وہ اس مہینے پیرس کے ایئر شو میں ایف 35جیٹ طیارے کی نمائش کا ارادہ رکھتی ہے۔پچھلے سال کی آخری سہ ماہی میں لاک ہیڈ کی کل آمدنی کا 37فی صد ایف 35طیاروں کی فروخت سے حاصل ہوا تھا۔ اسے ہوا بازی سے متعلق آلات کی فروخت سے اس سہ ماہی میں مجموعی طور پر 4ارب 11کروڑ ڈالر حاصل ہوئے تھے۔

لاک ہیڈ مارٹن کمپنی اپنے مرکزی شراکت داروں نارتھ راپ کارپوریشن، یونائیٹڈ ٹیکنالوجیز کارپوریشن، پریٹ اینڈ ویٹنی اور بی اے ای سسٹمز کے ساتھ مل کر امریکی فضائیہ اور اس کے 10اتحادیوں کے لیے ایف 35جیٹ طیارے تیار کررہی ہے۔اب تک 220سے زیادہ ایف 35طیارے تیار کرکے دنیا بھر میں فراہم کیے جا چکے ہیں جو مجموعی طور پر 95000گھنٹوں سے زیادہ پروازیں کرچکے ہیں۔یہ طیارے ابھی تک کسی جنگی میدان میں استعمال نہیں ہوئے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...