ایران دہشت گردی کی معاونت جاری رکھنے کا ذمہ دار ہے: امریکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 4:11 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا نے ایران کے متنازع میزائل پروگرام، دہشت گردی کی حمایت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر تہران کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیرہ نکی ہیلی نے منگل کے روز ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران کو میزائل تجربات، دہشت گردی کی معاونت، انسانی حقوق کی پامالیوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔انہوں نے یہ بات صدر حسن روحانی کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں ایرانی صدر نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عاید کیں تو وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر طے پایا معاہدہ توڑ دے گا۔ایرانی صدر کے اس بیان کے رد عمل میں نکی ہیلی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو استعمال کرکے دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتا۔ جوہری معاہدہ بڑی ناکام نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کا جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...