امریکہ: ویزا درخواستوں کی تفتیش کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 11:22 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی فرد کو ویزا جاری کرنے سے قبل اس بات کا جائزہ لیں کہ کیا وہ کسی مشتبہ سرگرمی میں تو ملوث نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کے سفارت خانوں اور سفارتی مشنز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویزا درخواست دینے والے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی جائزہ لیں کہ کہیں وہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں سے تو منسلک نہیں۔حب کہ ویزا درخواست دینے والے کے پس منظر کے بارے میں یہ بھی معلومات حاصل کی جائیں کہ کیا وہ ان علاقوں میں تو مقیم نہیں رہا جو شدت پسند گروپ داعش کے زیر کنٹرول تھے۔امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی طرف سے بھیجے گئے سفارتی ہدایت نامہ میں سفارت خانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس کا ایسا طریقہ کار وضع کریں تاکہ ان افراد کی چھان بین کی جا سکے جن کے بارے میں ممکنہ طور معلومات کی زیادہ ضرورت ہے۔ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق اگر ایسے شواہد سامنے آتے ہیں کہ کوئی شخص ممکنہ طور پر مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس کو امریکہ کا ویزا جاری کرنے سے انکار کیا جا سکتا ہے۔تاہم رپورٹ میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ سخت چھان بین کی ہدایت کا اطلاق خاص طور پر کن ملکوں کے شہریوں پر ہو گا۔یہ اقدام غیر ملکیوں کے امریکہ میں داخلے سے قبل اْن کی سخت چھان بین کرنے کی عکاسی کرتا ہے جس کا وعدہ صدر ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران کیا تھا۔
رواں سال 10 اور 17 مارچ کے درمیان سفارت خانوں کو بھیجے گئے چار سفارتی احکام کے مطابق سفارت خانے کے عہدیداروں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ویزے دینے سے قبل اس بات کا اطمینان کریں کہ جس شخص کو ویزا دیا جا رہا ہے وہ امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں ہے۔ان ہدایات سے متعلق سب سے پہلے خبر رساں ادارے روئیڑز نے رپورٹ دی تھی جس کے فوری بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اس پر تنقید کی گئی۔ایسی تنظیمیں پہلے ہی صدر ٹرمپ کی طرف سے چھ مسلمان اکثریت والے ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق انتظامی حکم کو امتیازی قرار دے چکی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی ایک وفاقی عدالت کی طرف سے اس انتظامی حکم نامہ کے بعض حصوں پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔
دوسری طرف انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ چھان بین سے متعلق سفارتی ہدایات کی تشہیر کی جائے۔ایمنسٹی نے امریکہ کے وزیر خارجہ ٹلرسن کے نام خط میں کہا کہ ان اقدامات سے قومیت اور مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتنے کا جواز حاصل ہو سکتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...