امریکی وزیر دفاع کاغیراعلانیہ افغانستان دورہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 7:38 PM | عالمی خبریں |

کابل،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس پیر کو افغانستان پہنچے ہیں، اس دورے کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔توقع کے جم میٹس افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن اور افغان صدر اشرف غنی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکی وزیر دفاع ایسے وقت افغانستان پہنچے جب گزشتہ جمعہ ہی کو 10 طالبان جنگجوؤں نے افغان فوج کے ایک اڈے پر مہلک حملے میں 140 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔واضح رہے کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں صدر اشرف غنی افغانستان سے متعلق چار سالہ ”سکیورٹی پلان“ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔افغان اور امریکہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ کابل کے دوران جم میٹس اس سکیورٹی پلان کے بارے میں بھی افغان قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔اس چار سالہ ’سکیورٹی پلان‘ کے تحت افغان فضائیہ کے لیے ممکنہ طور امریکہ سے 200 ہیلی کاپٹر اور دیگر جہازوں کے حصول کے علاوہ، افغان اسپیشل فورسز کی تعداد کو دوگنا کرنا بھی شامل ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...