امریکی وزیر دفاع کا 30 روز کے اندر یمن کے حوالے سے امن بات چیت کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 31st October 2018, 10:58 PM | عالمی خبریں |

دبئی31اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس اونیوز ) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے آئندہ تیس روز میں یمن کے حوالے سے امن بات چیت اور ملکی بحران کے کسی حل تک پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایران پر یمن میں تنازع بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران پر لازم ہے کہ وہ اس سے باز آ جائے۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق امن بات چیت کی شقوں میں فائر بندی، سرحدوں سے ہتھیاروں کا دور کیا جانا اور میزائلوں کو بین الاقوامی نگرانی کے تحت دینا شامل ہونا چاہیے۔ میٹس نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اور امارات اس حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ہم تمام فریقوں سے چاہتے ہیں کہ وہ سویڈن میں ملاقات کریں اور ہتھیاروں سے خالی سرحدوں کو زیر بحث لائیں تا کہ حوثیوں کی جانب سے گھروں، شہروں اور ہوائی اڈوں کی جانب میزائلوں کے داغے جانے کا سلسلہ روکا جا سکے"۔

جیمز میٹس نے واضح کیا کہ "معرکوں کا سلسلہ رکنے سے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کو موقع ملے گا کہ وہ مختلف فریقوں کو سویڈن میں ایک میز پر اکٹھا کرلیں۔ ہم اب سے ایک ماہ کے اندر تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر دیکھنا چاہتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ ایرانیوں نے میزائلوں اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والے بحری جہازوں کے ذریعے جہاز رانی کی آزادی کو معطل کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ایران مشرق وسطی میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس جنگ کو بھڑکا رہا ہے تاہم وہ سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ میٹس نے دوٹوک انداز میں کہا کہ "اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے"۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام کا پیسہ بیرون ملک بہا رہی ہے ، شام کی جنگ ایرانی عوام کے لیے بے معنی ہے اور تہران عراق کو اپنے اثر و رسوخ کے دائرے میں لانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

میٹس نے مشرق وسطی کے حالات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ شام میں امن کا یقینی بنایا جانا اس امر کا متقاضی ہے کہ جنیوا مذاکرات کے راستے پر چلا جائے اور ایرانی مداخلت کو روکا جائے۔

میٹس نے کہا کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو شام سے نکل جانا چاہیے تا کہ وہاں امن ہو سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...