ایرانی دھمکیوں کے سبب بصرہ میں امریکی قونصل خانے کی بندش

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th September 2018, 5:31 PM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ 29ستمبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) امریکا نے عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں خون ریز احتجاجی مظاہروں کے بعد جمعے کے روز اپنا قونصل خانہ بند کر دیا۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوورٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بصرہ میں تمام امریکی ملازمین کو "باقاعدہ کوچ کر جانے" کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ قونصل خانے کی خدمات بغداد میں امریکی سفارت خانہ فراہم کرے گا۔پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ "کئی ہفتوں سے عراق میں ہمارے ملازمین اور ساتھیوں کے لیے دھمکیوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔ ان دھمکیوں کا ذریعہ ایرانی حکومت اور پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے علاوہ وہ ملیشیائیں ہیں جن کو القدس فورس کا کمانڈر قاسم سلیمانی چلا رہا ہے۔امریکی وزیر خاجہ نے واضح کیا کہ "بصرہ میں ہمارے قونصل خانے کی جانب بالواسطہ فائرنگ کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "میں ایران کو یہ واضح کر چکا ہوں کہ امریکی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا واشنگٹن فوری اور مناسب صورت میں جواب دے گا۔ تہران حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ عراق یا کسی بھی دوسری جگہ پر امریکیوں یا ہماری سفارتی تنصیبات کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی براہ راست ذمّے داری ایران پر عائد کی جائے گی۔ خواہ یہ ضرر براہ راست ایرانی فورسز کی جانب سے پہنچے یا پھر اس سے متعلق کسی ملیشیا کی جانب سے۔وہائٹ ہاؤس نے ستمبر کے وسط میں خبردار کیا تھا کہ عراق میں امریکی شہریوں یا امریکی مفادات کے خلاف تہران نواز گروپوں کے کسی بھی حملے کا ذمّے دار ایران کو ٹھہرایا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔