امریکا: کانگریس نے عراقی ملیشیا ’النجباء‘ کو دہشت گرد قرار دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2017, 9:09 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،17؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی کانگریس نے عراق کی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی میں شامل ایک عسکری گروپ ’حرکۃالنجباء‘ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گروپ سے وابستہ شخصیات پر 90 دن کے اندر اندر پابندیاں عاید کرنے کے احکامات جاری کریں۔دوسری جانب ایرانی حمایت یافتہ ’حرکۃ النجباء‘ نے امریکی پابندیوں کو اپنے لیے’باعث شرف‘ قرار دیا ہے۔ کانگریس کی ویب سائیٹ پر ’کانگریس کے قانون‘ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں سال 2017ء کے دوران خطے میں سرگرم ایرانی ایجنٹوں پرعاید کردہ پابندیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے تحریک النجباء پر پابندیوں سے متعلق مسودہ قانون امریکی سینٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی ملیشیا تحریک النجباء کے جنگجوؤں کو عسکری تربیت، رقوم اور اسلحہ ایران کی طرف سے مل رہا ہے۔ ایران کی بیرون ملک سرگرم ملیشیا فیلق القدس اور پاسداران انقلاب حرکۃ النجباء کی سرپرستی کرتے ہیں۔ ایران کے ساتھ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ بھی حرکۃالنجباء کو مشاورت اور تربیت کے میدان میں مدد کررہی ہے۔ یہ گروپ شام میں صدر بشار الاسد کے دفاع کے لیے اپنے جنگجو بھیج چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شام کے شہر حلب کے محاصرے میں حرکۃ النجباء بھی پیش پیش رہی ہے۔ اس کے سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی پر عراق کی سلامتی اور استحکام کو داؤ پر لگانے، بغداد کے گرین زون میں گولہ باری کرنے اور سنہ 2008ء میں ہاون راکٹ داغنے میں ملوث ہیں۔رپورٹ کے مطابق اکرم الکعبی کو براہ راست احکامات ایرانی سپریم لیڈدر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے ملتے رہے ہیں اور سنہ 2016ء کو اس نے لبنانی حزب اللہ کی اعلانیہ حمایت کی تھی۔

حرکۃ النجباء سنہ 2013ء کو عراق میں سرگرم ایک نیم عسکری گروپ عصائب اھل الحق سے الگ ہوا اور اس نئی تنظیم کی قیادت الکرم الکعبی جانی جنگجو کے سپرد کی گئی۔یہ گروپ اعلانیہ ایران سے مدد لینے، اسلحہ، عسکری تربیت، مشاورت کے حصول کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔ اس کی قیادت نے ایران سے تعلقات کی نفی بھی نہیں کی۔اس کی طرف سے ایک ترانہ جاری کیا گیا جس میں ایرانی ملیشیا القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی تعریف کی گئی تھی۔نظریاتی طور بھی حرکۃ النجباء ایرانی پاسداران انقلاب کی ماتحت ہے۔ یہ گروپ خود کو عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا ہم خیال تصور کرتا ہے۔ یہی وہ بنیادی وجوہات ہیں جن کی بناء پر اس گروپ پر امریکا نے پابندیاں عاید کی ہیں۔حرکۃ النجباء پر شام اور عراق میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عاید کیے جاتے رہے ہیں۔سنہ 2015ء کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے ترجمان رابرٹ کولفیل نے بتایا تھا کہ حلب کی لڑائی میں ایرانی حمایت یافتہ ایک عراقی مسلح گروپ ’حرکۃ النجباء‘ نے دسیویں خواتین اور بچوں کو محاصرے میں لے کر بے رحمی کے ساتھ گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔مسٹر کولفیل کے مطابق حلب میں لڑائی کے دوارن بستان القصر، الفردوس، الکلاسہ اور الصالحین کے مقامات پر عراقی مسلح گروپ نے 13 بچوں اور 11 خواتین سمیت 82 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...