شام میں جنگ بندی کیلئے روس پر دباؤ ڈالنے کا امریکی مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th April 2017, 1:10 AM | عالمی خبریں |

نیویارک:28/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکا نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کے دیرینہ حلیف روس پر شام میں جنگ بندی اور امدادی کارروائیوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن حد تک دباؤ ڈالے۔ سلامتی کونسل کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی خصوصی مندوبہ نکی ہیلی نے کہا کہ ’شام میں جنگ بندی ناگزیر ہوچکی ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہیکہ عالمی برادری روس پر شام میں دیر پا جنگ بندی کے قیام کے لیے ہر ممکن دباؤ ڈالے تاکہ خون خرابہ روکنے کے ساتھ ساتھ جنگ سے محصور ہونے والے شہریوں تک امداد پہنچائی جاسکے‘۔
امریکی سفیرہ کا کہنا تھا کہ شام میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی کوئی ملک حمایت نہیں کرتا۔ سلامتی کونسل کا کون سا رکن ملک شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت کررہا ہے اور شام میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ہے۔درایں اثناء اقوام متحدہ میں امدادی شعبے کے نگران اسٹیفن اوبرائن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے اور ہرآنے والے دن انسانی حقوق کی پامالیوں اور انسانی المیے میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے مشرقی الغوطہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسدی فوج نے الغوطہ میں 4 لاکھ عام شہریوں کو محصور بنا رکھا ہے۔’یو این‘ اہلکار کا کہنا تھا کہ مشرقی الغوطہ میں گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے اب تک امدادی قافلوں کی رسائی رکی ہوئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے سفیر فرانسو دولاٹر نے شام کی صورت حال کو انتہائی دردناک قرار دیا۔ انہوں نے شام میں فوری اور وسیع تر جنگ بندی کے قیام کے امریکی مطالبے کی حمایت کی۔
دوسری جانب سلامتی کونسل میں روس کے قائم مقام مندوب پیٹر الیٹچیف نے کہا کہ مجموعی طور پر شام میں جنگ بندی ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد رجیم کے خلاف بلا جواز تنقید اور معاملے کو زیدہ بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ بندی کو مستقل بنیادوں پر قائم کرنے کے لیے ترکی، روس اور ایران ملک کر کام کررہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔