کینیڈا اور امریکہ کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر اتفاق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2018, 3:52 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن یکم اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) نیا معاہدہ نافٹا کی جگہ لے گا جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے مابین آزاد تجارت کا معاہدہ ہے۔ نافٹا 1994 میں طے پایا تھا جس میں شامل تینوں ممالک کے مابین تجارت کا سالانہ حجم 12کھرب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔امریکہ اور کینیڈا نے آزاد تجارت کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جو دونوں ملکوں اور میکسیکو کے مابین موجود 'نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ (نافٹا) کی جگہ لے گا۔معاہدے پر اتفاقِ رائے کااعلان امریکی اور کینیڈین حکام نے اتوار کی شب کیا۔ امریکی حکام نے معاہدے پر اتفاقِ رائے کے لیے اتوار کی نصف شب کی ڈیڈلائن مقرر کی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر ڈیڈلائن سے قبل کینیڈا نے معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو امریکہ اس کے بغیر ہی میکسیکو کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردے گا۔امریکہ اور میکسیکو نے اس معاہدے پر اگست کے اواخر میں اتفاق کرلیا تھا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اگر کینیڈا اس کا حصہ نہ بنا تو ان کی حکومت اسے میکسیکو کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کی شکل میں نافذ کردے گی۔کینیڈین حکام کو امریکہ اور میکسیکو کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر تحفظات تھے جنہیں دور کرنے کیلیے دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان مذاکرات ایک ماہ سے جاری تھا۔اتوار کو ڈیڈلائن سے قبل بھی سارا دن دونوں ملکوں کے تجارتی حکام کے درمیان مذاکرات جاری رہے جس کے اختتام پر نصف شب سے کچھ دیر قبل معاہدے پر اتفاقِ رائے کا اعلان کیا گیا۔ امکان ہے کہ صدر ٹرمپ، کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیتو آئندہ 60 روز کے دوران نئے معاہدے پر دستخط کردیں گے جسے 'یو ایس 150 میکسیکو 150 کینیڈا ایگریمنٹ' (یو ایس ایم سی اے) کا نام دیا گیا ہے۔معاہدے کو امریکی کانگریس کی توثیق درکار ہوگی اور صدر ٹرمپ پہلے ہی قانون سازوں سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ وہ نئے معاہدے کی منظوری دیں۔نیا معاہدہ 'نافٹا' کی جگہ لے گا جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے مابین آزاد تجارت کا معاہدہ ہے۔ 'نافٹا' 1994 میں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورِ حکومت میں طے پایا تھا۔'نافٹا' میں شامل تینوں ممالک کے مابین تجارت کا سالانہ حجم 12کھرب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔لیکن صدر ٹرمپ 'نافٹا' معاہدے کے کڑے ناقد ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد کینیڈا اور میکسیکو کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے اس معاہدے میں وہ تبدیلیاں نہ کیں جن کا وہ مطالبہ کر رہے ہیں تو امریکہ اس معاہدے سے نکل جائے گا۔صدر ٹرمپ کا موقف ہے کہ 'نافٹا' کی وجہ سے امریکہ میں بڑی صنعتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی صنعتیں یا ان کے بیشتر شعبے کم لاگت کی وجہ سے میکسیکو منتقل ہوچکے ہیں جس سے امریکہ میں مزدور طبقے میں بے روزگاری بڑھی ہے۔ 'نافٹا' میں اصلاحات پر مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری تھا جس کی وجہ سے کینیڈا اور میکسیکو کو معاشی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...