فلسطینی صدر کی گالم گلوچ کے بعد اسرائیل میں امریکی سفیر کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 12:40 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس 30مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کا کہنا ہے کہ "اگر فلسطینی صدر محمود عباس اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے تو یقیناًکوئی دوسرا شخص ایسا کر گزرے گا۔اسرائیل کے چینل 10 کے مطابق فریڈمین کا مزید کہنا تھا کہ خلاء پْر ہونے کی پوری امید ہے۔ اگر خلاء پیدا ہوا تو یقیناًکوئی شخصیت اس کو پْر کر دے گی اور ہم تصفیے کے عمل میں آگے کی جانب بڑھیں گے ۔فریڈمین کے مطابق امریکا فلسطینی عوام کی مدد کر رہا ہے، اگر فلسطینی قیادت ہمارے ساتھ اس راستے پر نہ ہوئی تب بھی ہم فلسطینیوں کی زندگی بہتر بنانے کی خواہش سے دست بردار نہیں ہوں گے ۔دسمبر 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد یہ کسی بھی امریکی عہدے دار کا فلسطینی صدر کے خلاف سخت ترین بیان ہے۔ٹرمپ کے اعلان کے بعد فلسطینی قیادت نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تمام تر سیاسی رابطے معطّل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل ڈیوڈ فریڈمین اپنے کئی بیانات سے فلسطینیوں کو چراغ پا کر چکے ہیں۔ اس امر نے فلسطینی صدر کو اپنے آخری خطاب میں گالم گلوچ پر مجبور کر دیا اور انہوں نے فلسطینی قیادت کے سامنے فریڈمین کو ’’کتّے کی اولاد‘‘قرار دیا۔فریڈمین اعلانیہ طور پر فلسطینی اراضی میں یہودی بستیوں کی آبادکاری کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک یہ آباکاروں کا حق ہے کیوں کہ فلسطینی اراضی ان یہودیوں کی سرزمین ہے۔ فریڈمین مغربی کنارے کو متنازع علاقہ قرار دیتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...