ایران پیسوں کے ذریعے عراقی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے: امریکہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2018, 8:27 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 16مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران پر آئندہ مئی میں ہونے والے عراقی پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی امریکا کی معاونت سے داعش تنظیم کے خلاف کامیاب جنگ کے بعد اب نئی مدت کے لیے اپنی جیت کو یقینی بنانے کے واسطے کوشاں ہیں۔جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹس نے کہا کہ "ہمارے پاس اس بات کے باعث تشویش شواہد ہیں کہ ایران مال استعمال کر کے عراق میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ رقم امیدواروں اور ووٹوں پر رسوخ کے واسطے استعمال میں لائی جا رہی ہے"۔ تاہم امریکی وزیر دفاع نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات یا شواہد پیش نہیں کیے۔عراق میں 12 مئی کو مقررہ عام انتخابات کا وقت قریب آنے کے ساتھ ہی سیاسی میدان میں جوڑ توڑ میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ ایران اپنے ہمنوا گروپوں کی جیت کے لیے اپنا رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس سے قبل امریکی خبر رساں ایجنسی نے کہا تھا کہ ایرانی رسوخ بغداد حکومت کی قیادت کرنے والی شیعہ قوتوں کی پوزیشن مضبوط کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کرے گا۔ بالخصوص عراق میں سنی اکثریت علاقوں سے داعش تنظیم کے قلع قمع کے بعد جہاں ابھی تک بے گھر افراد اور جبری ہجرت جیسے مسائل درپیش ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...